بھوپال:05؍دسمبر:وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے چیتا دیوس پر ریاست کے عوام کو مبارکباد اور نیک خواہشات دی ہیں۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ مدھیہ پردیش پورے ملک میں جنگلی حیات ( وائلڈ لائف )کے لیے ایک مثالی جگہ ہے۔ اسی وجہ سے مدھیہ پردیش ٹائیگر اسٹیٹ بن گیا ہے۔ چیتے نہ صرف ہماری ریاست کی رواثت ہیں بلکہ ملک کی وراثت بھی ہیں۔ اس لیے ہمیں اس ورثے کو بچانا ہے۔ دعا ہے کہ ہم چیتے کے لیے اسی طرح کی گہری محبت رکھتے رہیں۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ چیتا کے عالمی دن پر کونونیشنل پارک میں دو چیتوں کی سوغات ملی ہے۔ ’اگنی‘ اور ’وایو‘ کو آزاد جنگلاتی علاقے میں چھوڑا گیا ہے، وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ چیتے کے ساتھ مدھیہ پردیش میں سیاحت کو بھی رفتار ملے گی۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں بھارت کی تمام ریاستوں سے زیادہ شیر ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ ریاستی حکومت نے دو دن پہلے ٹائیگر ریزرو کو منظوری دے دی ہے۔ راتاپانی ٹائیگر ریزرو آٹھویں نمبر پر ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ ریاستی حکومت بھی جلد ہی مادھو ٹائیگر پارک کے لیے ضروری منظوری دینے والی ہے۔
وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہاکہ تقریباً100سال پہلے مدھیہ پردیش ہی نہیں پورے ملک یا ایشیاء سے بھی ناپید ہو گیا تھا۔ وزیراعظم مسٹر نریندرمودی کی ترغیب سے ہم نے دیگر بر اعظم سے لاکر اس جانور کو اپنے یہاں بسانے کی مہم شروع کی ۔