دبئی، 02 دسمبر (یو این آئی) شاہ زیب خان (132) اور محمد ریاض اللہ (106) کی شاندار سنچری اننگز کے بعد عبدالسبحان (چھ وکٹوں) کی شاندار گیند بازی کی بدولت پاکستان نے انڈر19 ایشیا کپ کے گروپ اے کا ساتواں میچ پیر کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو شکست دے کر 69 رنز سے جیت لیا۔
315 رنز کے ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کا آغاز اچھا نہ تھا اور 57 کے اسکور تک اس کی تین وکٹیں گر گئیں۔ یاین رائے (18)، آرین سکسینہ (24) اور اکشت رائے (5) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ایتھن ڈیسوزا کے بعد محمد ریان نے اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان چوتھی وکٹ کے لیے 113 رنز کی شراکت ہوئی۔ محمد ریان نے 66 گیندوں میں ایک چوکا اور تین چھکے لگا کر (50) رنز بنائے۔ نور اللہ ایوبی (ایک)، آیان افضل خان (15)، عبداللہ طارق (ایک) رنز بنانے کے بعد ایتھن ڈیسوزا نے 11 چوکوں کی مدد سے 102 گیندوں پر 84 رنز بنائے۔ متحدہ عرب امارات کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں پر صرف 245 رنز بنا سکی اور 59 رنز سے میچ ہار گئی۔ پاکستان کی جانب سے عبدالسبحان نے چھ وکٹیں حاصل کیں۔ محمد احمد نے دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل آج یہاں متحدہ عرب امارات نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے آتے ہوئے پاکستان کی اوپننگ جوڑی عثمان خان اور شاہ زیب خان نے عمدہ آغاز کیا اور پہلی وکٹ کے لیے 94 رنز جوڑے۔ 20ویں اوور میں اُدیش سوری نے عثمان خان (41) کو آؤٹ کر کے یو اے ای کو پہلی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آئے محمد ریاض اللہ نے شاہ زیب خان کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 183 رنز جوڑے۔ 46ویں اوور میں نور اللہ ایوبی نے شاہ زیب خان کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ شاہ زیب خان نے 136 گیندوں پر 11 چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 132 رنز (132) بنائے۔ پاکستان کی تیسری وکٹ میچ کی آخری گیند پر محمد ریاض اللہ کی صورت میں گری۔ انہیں بھی نور اللہ ایوبی نے آؤٹ کیا۔ محمد ریاض اللہ نے 91 گیندوں پر 106 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 9 چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔ فہم الحق 20 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں تین وکٹوں پر 314 رنز بنائے۔
یو اے ای کی جانب سے نور اللہ ایوبی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ادیش سوری نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔