دبئی:30؍نومبر:انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے بھارت کو 43 رنز سے شکست دے دی۔ دبئی میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنائے۔ شاہ زیب خان نے سب سے زیادہ 159 رنز بنائے۔جواب میں ہندوستانی ٹیم 47.1 اوورز میں 238 رنز کے اسکور پر آل آؤٹ ہوگئی۔ نکھل کمار نے 67 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے علی رضا نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ فہام اور سبحان نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔بھارت کی جانب سے سمرتھ ناگراج نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ آیوش مہاترے نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ گروپ اے میں دونوں ٹیموں کا یہ پہلا میچ تھا۔ ہندوستان کا دوسرا مقابلہ 2 دسمبر کو جاپان کے خلاف ہوگا۔بھارت: محمد امان (کپتان)، آیوش مہاترے، ویبھو سوریاونشی، آندرے سدھارتھ، ہرونش سنگھ (وکٹ کیپر)، نکھل کمار، کرن چورملے، ہاردک راج، محمد عنان، سمرتھ ناگراج اور یودھجیت گوہا۔پاکستان: سعد بیگ (کپتان اور وکٹ کیپر)، شاہ زیب خان، عثمان خان، فرحان یوسف، فہام الحق، محمد ریاض اللہ، ہارون ارشد، عبدالسبحان، علی رضا، عمر زیب اور نوید احمد خان۔