بھوپال:28نومبر:بیسٹ شاٹس انڈور اسپورٹس کلب ضیا ہاؤس کوہ فضا بھوپال کے ڈائریکٹر اور بانی شہباز کوثر اور سفیان علی نے جاری پریس کانفرنس میں بتایا کہ بیسٹ شاٹس انڈور اسپورٹس کلب کی جانب سے ایک تین روزہ اوپن کیٹیگری کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ جاری گیمز کی سیریز میں انڈر 14، انڈر 17 اور اوپن کیٹیگری فٹ بال پریمیئر لیگ-’لیگ-کم ناک آؤٹ‘ میچ دسمبر 2024 میں ہونے جا رہے ہیں جس میں انڈر 14 یعنی 14 سال تک کے کھلاڑی کھیلیں گے۔ 17 یعنی 17 سال تک کے کھلاڑی اور تیسری اوپن کیٹیگری جس میں 18 سال سے زیادہ عمرکے لوگ حصہ لیں گے۔ یہ تین روزہ فٹ بال پریمیئر لیگ – لیگ کا کم ناٹ آؤٹ میچ 6، 7، 8 دسمبر کو ہوگا۔ اس میچ کا فائنل 8 دسمبر و رات 9 بجے ہوگا۔ ملک اور ریاست سے 25 ٹیموں کی شرکت کا امکان ہے۔ انڈر 14 فٹ بال پریمیئر لیگ میں بہترین گول کیپر، بہترین ڈیفینڈر، ٹاپ اسکورر، پلیئر آف دی ٹورنامنٹ اور مین آف دی میچ کی ٹرافیاں دی جائیں گی۔
اس کے علاوہ انڈر 17 فٹ بال لیگ کی فاتح ٹیم کو 11000 روپے اور رنر اپ ٹیم کو 6000 روپے کا نقد انعام دیا جائے گا۔اس کے علاوہ بہترین گول کیپر۔ ، بہترین ڈیفنڈر، ٹاپ ا سکورر، پلیئر آف دی ٹورنامنٹ اور مین آف دی میچ کی ٹرافی دی جائے گی۔ اوپن کیٹیگری فٹ بال پریمیئر لیگ میچ میں جیتنے والی ٹیم کو 31000 روپے اور رنر اپ ٹیم کو 16000 روپے کا نقد انعام دیا جائے گا۔اس کے علاوہ بہترین گول کیپر، بہترین ڈیفینڈر، ٹاپ اسکورر، پلیئر آف دی ٹورنامنٹ اور ہر میچ میں مین آف دی میچ ٹرافی دی جائے گی۔ اس تین روزہ پریمیئر لیگ – لیگ کم ناک آؤٹ میچ کا فائنل 8 دسمبر کو ہوگا جس میں مدھیہ پردیش کے وزیرکھیل ونوجوان بہبود کیلاش وشواس سارنگ مہمان خصوصی ہونگے اور جیتنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کریں گے اس تین روزہ فٹ بال میچ کا براہ راست ٹیلی کاسٹ بھی یوٹیوب پر دکھایا جائے گا۔