بھوپال:26نومبر:وزیراسکولی تعلیم اور ٹرانسپورٹ مسٹر ادے پرتاپ سنگھ بدھ 27 نومبر کو صبح 10 بجے سبھاش ایکسی لینس اسکول، شیواجی نگر، بھوپال میں لڑکوں کے زمرے کے ویسٹ زون انٹر اسکول بینڈ مقابلے کا افتتاح کریں گے۔ مقابلہ کی اختتامی اور ایوارڈ تقریب سہ پہر 3 بجے سبھاش ایکسی لینس اسکول، بھوپال میںوزیر کھیل اور نوجوان بہبود مسٹر وشواس کیلاش سارنگ کی مہمان خصوصی میں منعقد ہوگی۔مغربی زون کی 6 ریاستوں مدھیہ پردیش، راجستھان، گجرات، مہاراشٹر، گوا اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں دمن اور دیو اور دادرا نگر حویلی کی ریاستی فاتح ٹیمیں مقابلے میں حصہ لیں گی۔ ان تمام ٹیموں کے 240 بچے پائپ بینڈ اور براس بینڈ کی انواع میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ مقابلے میں پہلا مقام حاصل کرنے والی ٹیمیں 24 اور 25 جنوری 2025 کو یوم جمہوریہ 2025 کے موقع پر قومی سطح کے مقابلے میں حصہ لیں گی۔