بھوپال:25نومبر:بی یو میں خواتین کے لیے سیلف ڈیفنس ٹریننگ شروع ہوئی پردھان منتری اچتر شکشا ابھیان پی ایم اوشا یوجنا کے تحت برکت اللہ یونیورسٹی کے شعبہ فزیکل ایجوکیشن میں خواتین کے لیے سیلف ڈیفنس ٹریننگ پروگرام کا آغاز 25 سے 30 نومبر تک کیا گیا ہے۔ جس میں یونیورسٹی کی 70 طالبات نے حصہ لیا۔ لڑکیوں کو سیلف ڈیفنس کی تربیت سپریہ جاٹا وکرم ایوارڈ، گولڈ میڈلسٹ یو ایس اوپن کراٹے، گولڈ میڈلسٹ کامن ویلتھ چیمپئن شپ کے ذریعہ دی جارہی ہے۔ جس میں اپنے دفاع کی تکنیک سکھائی جارہی ہے کہ خواتین اپنے روزمرہ کے کاموں میں استعمال ہونے والی چیزوں جیسے پنسل کلپ، اسکارف، پرس وغیرہ سے کس طرح اپنی حفاظت کرسکتی ہیں اور منفی حالات سے کیسے نمٹ سکتی ہیں۔ تربیتی پروگرام برکت اللہ یونیورسٹی اسپورٹس پروموشن کے شعبہ فزیکل ایجوکیشن میں منعقد کیا جاتا ہے۔