بھوپال کو اسپورٹس ٹورزم کا ہب بنایاجائے گا

0
14

بھوپال:18جنوری:وزیر کھیل اور نوجوان بہبود مسٹر وشواس کیلاش سارنگ نے کہا ہے کہ بھوپال کو اسپورٹس ٹورزم کا ہب بنانے کی کوششیں کی جائیںگی ۔ انہوںنے آج شوٹنگ اکادمی کا معائنہ کیا۔ معائنہ کے بعد انہوںنے برکھیڑا اسپورٹس کامپلیکس کی جانکاری بھی لی۔وزیر مسٹر سارنگ نے ٹورزم محکمہ کے ساتھ ورکنگ اسکیم بنانے کی ہدایت دی۔ انہوںنے اعلیٰ تعلیم، اسکولی تعلیم اور آدمجاتی بہبود محکمہ سے اشتراک کرکے کھیل میں ایک ساتھ ذہانتوں کو تراشنے کو کہا۔ وزیر مسٹر سارنگ نے کھیل سرگرمیوں کیلئے نئے مقام منتخب کرنے کی بھی ہدایت دی۔ انہوںنے کہاکہ نوجوانوں کو شہر کے مختلف مقامات پر کھیل سرگرمیوں سے جوڑنے کیلئے بھی کام کیاجانا ہوگا۔وزیر مسٹر سارنگ نے فائر رینج ،10میٹر ،25میٹر اور 50میٹر رینج کے ساتھ شاٹ گن رینج کا معائنہ کیا۔ انہوںنے ہر ایک رینج پر کھلاڑیوں سے بات کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ مسٹر سارنگ نے ٹرینروںسے کھلاڑیوں کی تربیت کے بارے میں جانا اور کھیل ذہانت میں نکھار کیلئے ہر ممکن سہولیات دستیاب کروانے کی یقین دہانی کی۔ وزیر مسٹر سارنگ نے بھی10میٹر اور شاٹ گن رینج پر نشانہ لگایا۔
سکریٹری ہندوستانی رائفل یونین مسٹر راجیو بھاٹیا نے بتایاکہ حال میں ریاستی شوٹنگ اکادمی میں8سے22جنوری تک رائفل ، پسٹل انڈیا بی ٹیم کے قومی ٹرائل چل رہے ہیں۔کولاج ڈیزائنس آرکیٹیکٹ مسٹر سنجے یادو نے ناتھو برکھیڑا اسپورٹس کامپلیکس کی ترقی کی جانکاری دی ۔
معائنہ کے دوران ایڈیشنل چیف سکریٹری محترمہ اسمتا بھاردواج ، ڈائریکٹر مسٹر روی کمار گپتا، جوائنٹ ڈائریکٹر مسٹر بی ایس یادو، شوٹنگ اکادمی کے خاص ٹرینر ارجن ایوارڈی مسٹر جائے دیپ کرماکر اور مسٹر پی این پرکاش کے ساتھ دیگر محکماتی افسران موجودتھے۔
قابل ذکر ہے کہ مدھیہ پردیش شوٹنگ اکادمی ، گرام گورا میں37ایکڑ اراضی پر تعمیر کی گئی ہے ۔ مدھیہ پردیش ریاستی شوٹنگ اکادمی میں ملک کی سب سے اچھی شوٹنگ کھیل سہولت ریاستی سرکار نے تیار کی ہے ۔ شوٹنگ اکادمی بھوپال میں10میٹر کی70لین، 25میٹر کی50اور50 میٹر کی 60لین کی جدید ترین شوٹنگ رینج بنائی گئی ہے ۔ احاطہ میں شاٹ گن کی بھی عالمی سطحی 5رینج تیار کی گئی ہے ۔ اس میں 3پوری طرح تیار اور2ترقی پذیر ہے ۔
محکمہ نے گذشتہ سال ہی رائفل اور پسٹل ورلڈ کپ کا انعقاد بھوپال میں کیا تھا۔ عالمی کپ کیلئے خاص طور سے فائنل رینج کی تعمیر بھی کی گئی تھی۔ ہندوستان میں بین الاقوامی معیارکے مطابق پوری طرح ایئرکنڈینشنرواحد فائنل رینج شوٹنگ اکادمی بھوپال میں واقع ہے ۔