نئی دہلی، 24 نومبر (یو این آئی) فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف آئی سی سی آئی) کھو کھو فیڈریشن آف انڈیا کو کھیلوں میں قابل ستائش شراکت کے لیے ‘انڈیا اسپورٹس ایوارڈ 2024’ سے نوازے گا۔ایف آئی سی سی آئی نے کھو کھو فیڈریشن آف انڈیا کو ‘بیسٹ نیشنل اسپورٹس فیڈریشن 2024’ کے طور پر منتخب کیا ہے۔ یہ ایوارڈ 14ویں ‘گلوبل اسپورٹس سمٹ’ کے دوران 30 نومبر کو کھو کھو فیڈریشن آف انڈیا کے صدر سدھانشو متل کو ایف آئی سی سی آئی فیڈریشن ہاؤس میں پیش کیا جائے گا۔
ایف آئی سی سی آئی کی طرف سے کھو کھو فیڈریشن آف انڈیا کو بھیجے گئے ایک خط میں کہا گیا، ھیلوں میں آپ کی شاندار شراکت اور بے مثال لگن نے نہ صرف ایکسی لینس میں بینچ مارک قائم کیا ہے بلکہ بے شمار کھلاڑیوں کو زندگی میں بلندیوں تک پہنچنے کی ترغیب دی ہے۔ یہ ایوارڈ کھوکھو فیڈریشن کی انتھک محنت، جنون اور جوش اور ملک کے کھیلوں کے نقشے پر گہرا نشان چھوڑنے پر دیا جائے گا۔کھو کھو فیڈریشن آف انڈیا کے صدر سدھانشو متل نے اس ایوارڈ کے لیے فکی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈ قدیم ہندوستانی کھیل کی ترقی اور فروغ کے لیے کھو کھو فیڈریشن کی جانب سے کیے گئے قابل ستائش کاموں کا اعتراف ہے۔