بھوپال:23نومبر:وزیر امداد باہمی ، کھیل اور نوجوان بہبود مسٹر وشواس کیلاش سارنگ نے سنیچر کو نریلا اسمبلی حلقہ کے تحت وارڈ 69 پنجابی باغ میں مختلف ترقیاتی کاموں کا بھومی پوجن کیا۔ اس موقع پر وزیر مسٹر سارنگ نے کہا کہ شہریوں کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے نریلا اسمبلی میں مسلسل ترقیاتی کام کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نریلا اسمبلی کو گرین اسمبلی بنانے کے مقصد سے تمام 17 وارڈوں میں شہریوں کو تھیم پارکس سوغات میں دیے گئے ہیں۔ سوامی وویکانند تھیم پارک اور ما نرمدا پرکرما تھیم پارک نریلا علاقے کی صفائی اور خوبصورتی کی بے جوڑمثالیں ہیں۔
وزیر مسٹرسارنگ کا نریلا اسمبلی کے تحت وارڈ 69 کے باشندگان نے شاندار استقبال کیا۔ سینکڑوں کی تعداد میں باشندگان اور کارکنوں نے ڈھول -نگاڑوںکے ساتھ پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ وزیرمسٹر سارنگ نے مکینوں کے استقبال سے خوش ہو کر کہا کہ عوام کی جانب سے دی جانے والی بے پناہ محبت، آشیرواد اور حمایت قرض کی مانند ہے، یہ قرض علاقے کی مجموعی ترقی کے ذریعہ ادا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نریلا اسمبلی ترقی کے معاملے میں کہیں سے بھی اچھوتی نہیںرہے گی۔وارڈ 69 کے تحت پنجابی باغ میں پارک کے ترقیاتی کاموں کے تحت پاتھ ویز، باؤنڈری وال، گیٹ کی تعمیر، ہائی ماسٹ لائٹ، پبلک ٹوائلٹ، شجرکاری، وینچر، جھولے اور دیگر تفریحی سہولیات کی تعمیر کی جائے گی۔