ممبئی :21؍نومبر:روہت شرما 15 نومبر کو دوسری بار باپ بنے۔ اس کے لیے انہوں نے پہلے میچ سے وقفہ لیا۔ٹیسٹ اور ون ڈے میں ہندوستان کے باقاعدہ کپتان روہت شرما 24 نومبر کو آسٹریلیا پہنچیں گے۔ وہ پرتھ میں ٹیم کو جوائن کریں گے لیکن ٹیسٹ ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ وہ دوسرے ٹیسٹ میچ سے ٹیم کی قیادت سنبھالیں گے۔
رپورٹ کے مطابق روہت نے اس بارے میں بی سی سی آئی کو آگاہ کر دیا ہے۔ روہت کی غیر موجودگی میں تیز گیند باز جسپریت بمراہ پہلے ٹیسٹ میں ٹیم کے کپتان ہوں گے۔
جبکہ کے ایل راہل کھل سکتے ہیں۔ روہت کے علاوہ ہندوستانی ٹیم کے باقی کھلاڑی 10-11 نومبر کو آسٹریلیا روانہ ہوئے تھے۔ روہت نے بی سی سی آئی اور سلیکشن کمیٹی کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ وہ پرتھ ٹیسٹ سے محروم ہو سکتے ہیں۔بارڈر گواسکر ٹرافی کا پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا۔ دوسرا ٹیسٹ 6 دسمبر سے ایڈیلیڈ میں شروع ہوگا جو کہ ڈے اینڈ نائٹ میچ ہے۔