نئی دہلی، 18 نومبر (یو این آئی) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی نے ہندوستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کا موازنہ سابق آسٹریلوی کھلاڑیوں جیسے رکی پونٹنگ، میتھیو ہیڈن، اسٹیو وا سے کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے ہیڈ کوچ ایسے ہی ہیں، اس کے ساتھ ہی گنگولی نے آسٹریلیا میں ہونے والی بارڈر گواسکر ٹرافی میں سرفراز خان کو موقع دینے کی بھی بھرپور حمایت کی ہے۔ریو اسپورٹس سے بات کرتے ہوئے، گنگولی نے کہا، “میں صرف اتنا کہوں گا کہ انہیں ویسے ہی رہنے دو۔ میں نے پریس کانفرنس میں ان پر کچھ تنقید دیکھی ہے۔ وہ ویسے ہی ہیں، انہیں ان کے جیسے رہنے دو۔ جب انہوں نے آئی پی ایل میں جیت درج کی تھی، اس وقت بھی وہ ایسے ہی تھے۔ تب آپ ان سے خوش تھے۔ تنقید صرف اس لیے کہ وہ سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز ہار چکے ہیں، ان کی سیدھی بات کو آپ نے صحیح طریقے سے نہیں لیا، لیکن وہ ایسے ہی ہیں۔انہوں نے کہا، “اور کیوں نہ وہ ایسے ہوں آسٹریلیائی، جب سے میں نے کرکٹ دیکھا ہے، وہ ہمیشہ سے بات کرنے میں سخت رہے ہیں۔