سید مشتاق علی ٹرافی میں شریس ایرّ ممبئی کے کپتان ہونگے پرتھوی شا کی ٹیم میں واپسی، ٹورنامنٹ 23 نومبر سے ہوگاشروع

0
2

ممبئی:17؍نومبر:شریاس آئر گھریلو ٹی 20 ٹورنامنٹ سید مشتاق علی ٹرافی 2024-25 میں ممبئی کی کپتانی کریں گے۔ اس کے لیے ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن (ایم سی اے) نے 17 رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے۔ ٹورنامنٹ 23 نومبر سے 15 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔ ممبئی کا پہلا میچ گوا کے خلاف ہے۔اس سے قبل خبریں آئی تھیں کہ رنجی ٹرافی کی طرح رہانے مشتاق علی ٹرافی میں بھی ممبئی کی کپتانی کریں گے۔ لیکن ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے ائیر کو کپتان بنایا گیا ہے۔ اتوار کو ایم سی اے کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سید مشتاق علی کے لیے ائیر ممبئی کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان ہوں گے، شا کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔25 سالہ پرتھوی شا کو فٹنس کی وجہ سے رنجی ٹرافی میں ٹیم سے باہر کردیا گیا تھا۔ جس کے بعد وہ ٹیم میں واپس آگئے ہیں۔ اسکواڈ میں اجنکیا رہانے، شاردول ٹھاکر اور سدھیش لاڈ جیسے تجربہ کار کھلاڑی ہیں جب کہ سوریہ کمار یادیو بھی چند میچوں کے بعد ٹورنامنٹ کھیل سکتے ہیں۔ حال ہی میں انڈیا اے کے لیے کھیلنے والے تنوش کوٹیان کا نام بھی ٹیم میں شامل ہے۔شریاس نے ہندوستان کے لیے 14 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں۔ اس دوران 811 رنز بنائے ہیں۔ انہوں نے 62 ون ڈے میچوں میں 2421 رنز بنائے ہیں۔ انہوں نے 51 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں 1104 رنز بنائے ہیں۔ممبئی ٹیم: شریاس آئیر (کپتان)، پرتھوی شا، انگکرش رگھوونشی، جئے بستا، اجنکیا رہانے، سدھیش لاڈ، سوریانش شیڈگے، سائراج پاٹل، ہاردک تمور (وکٹ کیپر)، آکاش آنند (وکٹ کیپر)، شمس ملانی، ہمانس سنگھو کوٹیان، شاردول ٹھاکر، موہت اوستھی، رائسٹن ڈیاس اور جنید خان۔