ایم پی پی ایس سی 2022کے نصاب میںبے شمار غلطیاں:فرمان ضیائی

0
2

بھوپال:16؍نومبر: (نمائندہ خصوصی)بزم ضیا سرونج کے صدر فرمان ضیائی نے روز نامہ ندیم کے نمائندہ خصوصی سے ملاقات، اس دوران انہوں نے بتایاکہ 17نومبر 2024 کو MP PSC کا امتحان ہونے جارہاہے، اس کے سلیبس میں بے شمار غلطیاں ہیں، گزشتہ کافی وقت سے بزم ضیاء سرونج کی جانب سے یہ آواز بلند کی جارہی تھی کہ نصاب میں جوغلطیاں ہیں اسے درست کیاجائے۔مگراب تک اس جانب کوئی توجہ نہیں کی گئی۔ نصاب میں اس طرح کی بے شمار غلطیوں کی وجہ سے طلب کو امتحان دینے میں نہ صرف دشواری کاسامنا کرناپڑے گا، بلکہ اس سے بڑا نقصان ہونے والاہے۔ خاص طوپر مدھیہ پردیش کے ادباء سےمتعلق،بہت سی ایسی غلطیاں ہیں جن سے جڑے ہوئے سوالات کاصحیح جواب نہیں دیا جاسکتا، مثلاً بھوپال کے مشہورومعروف شاعر اخترسعید خاں صاحب کومحض نثرنگاروں کے زمرے میں شامل کیا ہے، جو کہ کم وبیش 6اہم شعری مجموعوں کے خالق ہیں۔، اسی طرح نامور محقق عبدالقوی دسنوی کو محققین میں شامل نہیں کیاگیا ہے جوافسوس کامقام ہے، اس طرح ہمارے ادباء کی صلاحیت کے مطابق انہیں وہ مقام نہ دینا ،ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ جان بوجھ کرکی گئی غلطیاں ہیں۔جونئی نسل کو گمراہ کرنے کے مترادف ہے۔لہذا ہماری متعلقہ انتظامیہ سے گزارش ہے کہ ان غلطیوں پر فوری توجہ دیں اوراس کی درستگی کے لئے راہ ہموار کریں۔