بھوپال:12؍نومبر:(پریس ریلیز) بروز منگل بوقت وقت صبح 11 بجے سے 2 بجے تک مدرسہ ظہور الاسلام شاردہ نگر ناریل کھڑا بھوپال میں دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء ضلع بھوپال کی میٹنگ منعقد ہوئی۔میٹنگ کا آغاز حافظ وجیہ الحق بن قاری عقیل الحق مدرسہ ہذا کی تلاوت سے ہوا اور مدرسہ ھذا کے ہی ایک متعلم نے نعت نبی صلی اللہ علیہ وسلم پیش کی، اس کے بعد مولانا اطہر ندوی صدر دینی تعلیمی بورڈ جمیعۃ علماء ضلع بھوپال نے دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء ہند کا پریزنٹیشن پیش کرتے ہوئے نظام نصاب اور طریقہ تعلیم کا تعارف کرایا اور منظم مکاتب کے قیام پر زور ڈالتے ہوئے فرمایا کہ مکتب کی تعلیم فرض عین ہے جس کے بغیر کوئی چارہ نہیں اگر ہمیں اپنے اور اپنی نسلوں کے دین و ایمان کی حفاظت کرنا ہے تو ہمیں ہر حال میں محلے محلے گاؤں گاؤں منظم مکاتب کا جال بچھانا ہوگا۔ اور جو مکتب پہلے سے منظم ہیں انہیں معیاری اور مثالی بنانا ہوگا نیز بتایا دینی تعلیمی بورڈ کس طرح ضلع بھوپال میں مکاتب کے قیام اور انہیں منظم کرنے کے لیے جناب حاجی محمد ہارون صاحب صدر جمعیۃ علماء مدھ پردیش کے سرپرستی اور حافظ محمد اسماعیل بیگ صاحب صدر جمیعۃ علماء ضلع بھوپال کی نگرانی میں کام کر رہا ہے۔
حافظ محمد اسماعیل بیک صدر جمعیت علماء ضلع بھوپال نے اس میٹنگ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے جمیعۃ علماء ہند کے تعمیری پروگراموں کا تعارف کرایا اور خصوصا جمیعۃ یوتھ کلب کا تعارف کراتے ہوئے مکاتب ومدارس میں اس کی انتظامات کرانے پر زور دیا اس میٹنگ میں دین تعلیمی بورڈ ضلع بھوپال کے ممبران جمعیۃ علماء ضلع بھوپال کے شعبہ اصلاح معاشرہ کے صدر حضرت مولانا حنیف صاحب ، مفتی اشرف بیگ صاحب مفتی عبدالزاہر صاحب حافظ خلیل صاحب حافظ فاضل صاحب حافظ شاداب صاحب مولانا عامر صاحب امام جامع مسجد للریا مفتی شعیب صاحب قاری رئیس بیگ صاحب مفتی انظر صاحب خاص طور سے شریک رہے ۔
مولانا وسیم الحق ندوی مہتمم مدرسہ ظہور الاسلام نے تمام مہانوں کی میزبانی کا شرف حاصل کرتے ہوئے سبھی مہمانوں کا شُکریہ ادا کیا۔