بھوپال میں تجوید اور تفسیر کلاسز کا آغاز

0
2

بھوپال، 10 نومبر: آج بلو مون کالونی کی مسجد اسلامیہ میں اسلامک آئیڈیل فاؤنڈیشن (I.I.F) اور آل انڈیا دینی و داعتی ادارہ کے زیرِ اہتمام تجوید القرآن اور تفسیر القرآن کلاسز کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ اس پروگرام میں شہر کے مشہور علما اور معزز شخصیات نے شرکت کی۔ جلسہ کی صدارت مفتی رئیس احمد خان قاسمی (نائب مفتی شہر، بھوپال) نے کی، جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے مفتی علی قدر حسینی (نائب قاضی، بھوپال) اور عالمہ ریحانہ صاحبہ بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر آل انڈیا علما بورڈ کے نائب صدر اور I.I.F کے نگران مفتی سید دانش پرویز ندوی بھی موجود تھے۔
مفتی رئیس احمد خان قاسمی (نائب مفتی شہر) نے کہا، ’’خواتین کی تعلیم معاشرت کی ترقی کی بنیاد ہے۔ I.I.F کا یہ قدم قابلِ ستائش ہے جو معاشرے میں دینی اور دنیوی علم کے توازن کو فروغ دے گا۔‘‘ نائب قاضی مفتی علی قدر حسینی نے کہا، ’’خواتین کی تعلیم معاشرے کو نئی سمت دیتی ہے۔ تعلیم کے بغیر معاشرت کی صحیح ترقی ممکن نہیں، اور I.I.F اس مقصد کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔‘‘