مسجد فیض بہادر کملا پارک میں علمی اور اصلاحی پروگرام

0
2

بھوپال:09 ؍نومبر:مسلم مائنارٹیز ایسوسی ایشن کی کاوشوں سے بھوپال میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔جسکی صدارت شہر قاضی محترم مولانا سید مشتاق علی ندوی صاحب نے فرمائ ۔اپنی تقریر میں قبلہ محترم نے قوم کی تعلیم تربیت کو اہم ترین ضرورت قرار دیا ۔حیدرآباد دکن سے آئے اسپیکر ڈاکٹر علیم خان فلکی نے اپنی تقریر میں قوم کی بیداری سے متعلق موضوع اختیار کیا ۔خاص طور سے 60+ حضرات سے مخاطب رہے ۔ جو اشخاص ریٹائر ہو گئے ہیں ۔ انکی گھر کی زمیداریوں سے الگ ہٹ کے یہ بات کہی ۔ کہ زندگی کاایک بڑا حصہ آپ حضرات نے ورکنگ فیلڈ میں گزارا اب قوم کی طرف نگاہ کرنا ہے ۔ انکے مسائل تعلیم و تربیت سیاسی اور معاشی پہلو ۔اپنے تجربات کی روشنی میں فکری صلاحیتوں کے ساتھ دیکھنا ہیں اور حکمتِ عملی نظر میں رکھتے ہوئےقوم کی ترقی اور فلاح و بہبود پر بے لوث کام کرنا ہے۔ خدمتِ خلق نگاہ میں رکھنا ہے ۔
نئ نسل جو اپنا مستقبل تلاش کر رہی ہے اسکے لئے مشعل راہ کا کردار ادا کرنا ہے۔۔
ڈاکٹر علیم خان Socio Reform Society Hyderabad کے صدر ہیں ۔پروگرام کی ابتدا میں قرآن مجید کی تلاوت قاری جناب ابرار صاحب نے فرمائ ۔ شاعر ثروت زیدی نے علم کی روشنی سے آراستہ اپنا کلام پیش کیا ۔جناب آفاق ، محترم سلیم اور رفعت فاروقی نے انتہائی معلوماتی گفتگو کی ۔یہ کامیاب تقریب پرویز باری کی محنت اور کاوش سے آرگنائزر کی گئ ۔مسجد کے اس خوبصورت بارہ دری نما ہال میں IAS محترم ایم ایس خان کی موجودگی میں یہ علم کی شمع روشن کی گئ ۔ثروت زیدی کا یہ شعر بہت سراہا گیا ۔
یہ ہم سے کہہ رہا ہے ترقی کا راستہ
منزل سے دو قدم کوئی آگے چلا تو ہے