شملہ، 17 جنوری (یو این آئی) تقریباً پانچ سال بعد ہماچل کی راجدھانی شملہ کے آئس اسکیٹنگ رنک میں اسکیٹنگ جم خانہ میں سالانہ کارنیول کا انعقاد کیا گیا۔ ریاستی نوجوان خدمات اور کھیل کے وزیر یادویندر سنگھ گوما نے بدھ کی شام دیر گئے منعقدہ اس سالانہ کارنیوال میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرکے شرکاء کو اعزاز سے نوازا۔سالانہ کارنیوال میں چھ مختلف تفریحی اسکیٹنگ ایونٹس کا انعقاد کیا گیا جس میں فینسی ڈریس، نمائشی ہاکی میچ، فری اینڈ فینسی ایونٹ، جوائنٹ وہیل، چان ٹیگ شامل تھے۔ ٹارچ لائٹ ٹیٹو ٹارچ کے ساتھ اسکیٹنگ توجہ کا مرکز رہی۔اس موقع پر کھیل کے وزیر یادوندر سنگھ گوما نے مقابلوں میں ٹاپ کرنے والے شرکاء کو انعامات سے نوازا۔