بھارت نے جنوبی افریقہ کو 203 رنز کا ہدف دیا، سیمسن نے لگاتار دوسری سنچری بنائی

0
3

ڈربن،08؍نومبر:بھارت نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کو 203 رنز کا ہدف دیا ہے۔ ڈربن کے کنگس میڈ اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بولنگ کا انتخاب کیا۔ بھارت نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے۔ ٹیم کی جانب سے سنجو سیمسن نے 107 رنز بنائے، انہوں نے مسلسل دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں سنچری اسکور کی۔سیمسن نے اپنی سنیچری 47گیندوں میں مکمل کی۔بھارت کی جانب سے تلک ورما نے 33 اور سوریہ کمار یادیو نے 21 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے جیرالڈ کوٹزی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ مارکو جانسن، کیشو مہاراج، این پیٹر اور پیٹرک کروگر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ایک بلے باز رن آؤٹ بھی ہوا۔
ہندوستان: سوریہ کمار یادیو (کپتان)، سنجو سیمسن، ابھیشیک شرما، تلک ورما، ہاردک پانڈیا، رنکو سنگھ، اکسر پٹیل، ورون چکرورتی، روی بشنوئی، ارشدیپ سنگھ اور اویش خان۔جنوبی افریقہ: ایڈن مارکرم (کپتان)، ریان رکیلٹن (وکٹ)، ٹرسٹن اسٹبس، ہینرک کلاسن (وکٹ)، ڈیوڈ ملر، پیٹرک کروگر، مارکو یانسن، اینڈائل سمیلن، جیرالڈ کوٹزی، کیشو مہاراج اور کبیومزی پیٹر۔