جمعیت علماء ضلع بھوپال کی مجلس عاملہ کی میٹنگ و استقبالیہ

0
2

بھوپال:06 ؍نومبر:بروز منگل بعد نماز عشاء جمعیت علماء ضلع بھوپال کے دفتر جامعہ حفظ القرآن چندن نگر بھانپور بھوپال میں زیر صدارت ضلع صدر حافظ محمد اسمعیل بیگ صاحب جمعیتہ علماء ضلع بھوپال کی مجلس عاملہ کی میٹنگ منعقد کی گٗئی۔ جس میں گزشتہ میٹنگ کے طے شدہ امور کی کارگزاری پیش کی گئی اور بتایا گیا کہ مورخہ 30 اکٹوبر 2024 بروز بدھ ضلع بھوپال کی تحصیل بیرسیہ کے گرام رسلی میں مفتی سلمان قاسمی صاحب کے زیر انتظام جمعیتہ علماء ضلع بھوپال کے صدر حافظ محمد اسمعیل بیگ صاحب کی زیر صدارت بیرسیہ تحصیل کے بہت سے دیہاتوں کو جوڑ کر ایک مجلس منعقد کی گئی جس میں جمعیتہ علماء مدھیہ پردیش کے صدر جناب حاجی محمد ہارون صاحب کا جمعیتہ علماء ہند کا تعارف،اہمیت و افادیت پر قیمتی محاضرہ ہوا،نیز ضلع صدر صاحب نے آخری بات فرمائی اور مجلس کا اختتام ہوا۔بعد ازیں مجلس عاملہ کی میٹنگ میں چند امور فیصل ہوئی۔
1 ۔ جمعیتہ علماء ضلع بھوپال کی اصلاح معاشرہ کمیٹی پورے ضلع میں مختلف مقامات پر میٹنگ کر کے جمعیتہ علماء ہند کے شعبہ اصلاح معاشرہ کے تعمیری پروگرامس کو انجام دے اور ہر مہینہ اپنی کارگزاری ضلع دفتر میں تحریری شکل میں جمع کرے۔2 ۔ دینی تعلیمی بورڈ جمعیتہ علماء ضلع بھوپال کی کمیٹی بھی پورے ضلع میں میٹنگیں منعقد کر کے مکاتب دینیہ کو منظم کرے نیز جدید منظم مکاتب کے قیام پر توجہ مرکوز کرے اور ہر ماہ اپنی کارگزاری ضلع دفتر میں تحریری طور پر جمع کرے۔
3 ۔ شہر بھوپال میں ماہ نومبر 2024 کے آخر میں منعقد ہونے والے سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع میں پوری ضلعی ٹیم اپنے اپنے مقامات پر عازمین اجتماع کی بھر پور خدمات انجام دے، اسی کے ساتھ اجتماع گاہ میں بھی امور خدمات میں اپنی اپنی ذمہ داریاں بھر پور طریقہ سے انجام دے۔اخیر میں جمعیتہ علماء ضلع بھوپال کی اصلاح معاشرہ اور دینی تعلیمی بورڈ کمیٹیوں کے عہدیداران و کارکنان کا ضلع صدر صاحب کی جانب سے گل پوشی کر کے ہمت افزائی کی گئی۔