بھوپال :17جنوری : سلیم قریشی صاحب کے سانحہِ ارتحال پر جامعہ کے اساتذہ کرام و طلباء نے آج بعد نماز فجر آیت کریمہ و قرآن خوانی کے ذریعہ مرحوم کو ایصال ثواب پہونچایا ۔ ناظم جامعہ حضرت مولانا مفتی محمد احمد خانصاحب نے سفر میں ہونے کیوجہ سے بذریعہ فون موصوف کی صفات کو بیان کرتے ہوئے رنج و غم کا اظہار کیا اور آپ نے فرمایا کہ والد محترم حضرت مولانا مفتی عبد الرازق خانصاحب رحمۃ اللہ علیہ سے مرحوم کا گہرا تعلق تھا اور حضرت کے پاس آپ تشریف لایا کرتے تھے انکی دعاؤں سے فیضیاب ہوتے تھے اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے ۔ اور جناب حاجی عبد المجید سالار خانصاحب ناظم مدرسہ دارالعلوم حسینیہ پھندا، سیہور نے اظہار خیال فرماتے ہوئے کہا کہ مرحوم نہایت سادہ مزاج ، خوش اخلاق،ملنسار ،نیک صفت کےحامل تھے، آپ کو اردوادب و زبان سے بہت محبت تھی ،آپ کی دلی تمنا تھی کہ اردو زبان کا فروغ ہو جسکے لئے آپ ہمیشہ کوشاں رہتے تھے۔ اللہ تبارک وتعالیٰ مرحوم کی کروٹ کروٹ مغفرت فرمائے ،بشری لغزشوں سے در گزر فرمائے اور آپکے پسماندگان و لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔