نئی دہلی، 17 جنوری (یو این آئی) ابھیشیک راوت کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت آج فرینڈز یونائیٹڈ ایف سی نے ترون سانگھا کو 2-1 سے ہرا کر ڈی ایس اے پریمیئر لیگ میں پورے پوائنٹس حاصل کر لیے۔دفاعی کھلاڑی ابھیشیک کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ انہوں نے فرینڈز کے لیے دونوں گول کیے جبکہ بونیسن نے ترون سنگھا کے لیے گول کیے ۔دونوں ٹیمیں ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہونے کے باوجود میچ کافی دلچسپ رہا۔ فرینڈز یونائیٹڈ نے کپتان ابھیشیک راوت کے شاندار گول سے برتری حاصل کی۔ ان کے شاندار شاٹ سے فرینڈز یونائیٹڈ کوبرتری ملی لیکن ترون سنگھا نے وقفہ کے بعد پہلے ہی منٹ میں اسکور کو برابر کر دیا۔ ترونا سنگھا نے میچ برابر کرنے کے لیے دباؤ ڈالا لیکن کمزور نشانہ کے باعث گول نہ کر سکیں۔ آخر کار فرینڈز یونائیٹڈ کے کپتان ابھیشیک راوت نے جو اپنی لمبی تھرو کے لیے مشہور ہیں، نے لمبے تھرو سے مخالف دفاع کو حیران کردیا۔