بھنڈ/ بھوپال:30؍اکتوبر:عام طورسے تانترک عمل کے ذریعہ شمشان کوجگانے کی باتیں تو آپ نے دیکھی وہ سنی ہونگی، لیکن دیوالی کے ایک دن پہلے شمشان میں کوئی وزیر دیا جلاکر جگانے کاکام کرے تو یہ حیرت کاموضوع ہوگا۔ مدھیہ پردیش میں ایسی ہی ایک نایاب مثال چمبل علاقے کے گورمی قصبے میں دیکھنے کوملے۔ بدھ کو جب پورے ملک میں روپ چتردرشی/ نرک چتردرشی ، یعنی چھوٹی دیوالی کی دھوم تھی، لیکن چمبل علاقے کے مہگاؤں اسمبلی حلقے کے گورمی قصبے میں مدھیہ پردیش کے کابینہ وزیر راکیش شکلا نے شمشان پہنچ کر ’’ایک دیااپنے پوروجوں کے نام‘‘پروگرام کر سب کو چونکادیا۔ وزیر شکلا نے کہا کہ تیج تہوار اپنی جگہ ہے لیکن آخری وداعی درشن کے بعد انسان جہاں جاتا ہے وہ شمشان ہی ہے۔ اس لئے میرا ماننا ہے کہ ’’ایک دیا پوروجوں کے نام‘‘ سبھی کو لگانا چاہئے تاکہ اس پاک زمین سے جو روشنی پھوٹے کی ہماری زندگی میں نئی خوشیاں لائے گی۔