بنگلہ دیش کے چار وکٹ حاصل کرکے جنوبی افریقہ نے میچ پر گرفت کی مضبوط

0
5

چٹاگانگ، 30 اکتوبر (یو این آئی) ٹونی ڈی جارج (177)، ٹرسٹن اسٹبس (106) اور ویان مولڈر (105) کی سنچریوں کی بدولت جنوبی افریقہ نے بدھ کو دوسرے دن چھ وکٹ پر 575 کے بڑے اسکور پر اننگز ڈکلیئر کردی۔ دوسرے ٹیسٹ میچ میں بالرز کی شاندار کارکردگی کی بدولت بنگلہ دیش نے 38 رن پر چار وکٹ گنوا کر میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی۔دن کے آخری سیشن میں جنوبی افریقہ کے 575 رن کے جواب میں بیٹنگ کرنے آئی بنگلہ دیش نے اپنا پہلا وکٹ پہلے ہی اوور میں 10 رن کے اسکور پر شادمان اسلام (0) کا وکٹ سے گنوا دیا۔ انہیں کاگیسو ربادا نے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد پانچویں اوور میں ربادا نے ذاکر حسن (دو) کو پویلین بھیجا۔ اگلے ہی اوور میں ڈین پیٹرسن نے محمود الحسن جوئے (10) کو مارکرم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔ کیشو مہاراج نے ساتویں اوور میں حسن محمود (تین) کو بولڈ آؤٹ کیا۔ دن کا کھیل ختم ہونے پر بنگلہ دیش نے چار وکٹوں پر 38 رن بنا لیے تھے اور مومن الحق (ناٹ آؤٹ چھ) اور نظم ال شانتو (چار ناٹ آؤٹ) رن کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ پہلی اننگز کی بنیاد پر بنگلہ دیش اب بھی جنوبی افریقہ سے 537 رنز پیچھے ہے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے کگیسو ربادا نے دو وکٹ حاصل کئے۔ ڈین پیٹرسن اور کیشو مہاراج نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل گزشتہ روز جنوبی افریقہ نے دو وکٹوں پر 307 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ تیج الاسلام نے ڈیوڈ بیڈنگھم (59) کو آؤٹ کر کے دن کا پہلا وکٹ حاصل کیا۔ اس کے بعد تیج الاسلام نے ٹونی ڈی جارج (177) کو جو ڈبل سنچری کی طرف بڑھ رہے تھے، ایل بی ڈبلیو کو پویلین بھیج دیا۔ کائل وارن (0) اور ریان رکلٹن (12) رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ویان ملڈر اور سینورن متھو سامی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کے لیے رن حاصل کئے۔اننگز کا اعلان کیے جانے کے وقت تک ویان مولڈر (ناٹ آؤٹ 105) اور سینورن متھوسامی (68 ناٹ آؤٹ) کریز پر موجود تھے۔ جنوبی افریقہ نے دن کے آخری سیشن میں 144.2 اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 575 رنز پر اننگز ڈکلیئر کر دی۔بنگلہ دیش کی جانب سے تیج الاسلام پانچ وکٹ لے کر کامیاب بالر رہے۔ جبکہ ناہید رانا نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔