دارالعلوم فاروقیہ میں اصلاحِ معاشرہ کا جلسہ ہوا منعقد

0
7

سلوانی ۔28 اکتوبر (پریس ریلیز) گذشتہ جمعہ کو دارالعلوم فاروقیہ رائسین ضلع کی سلوانی تحصیل میں اصلاح معاشرہ کے عنوان پر جلسہ منعقد ہوا ۔جس میں بڑی تعداد میں ملک و صوبے اورضلع کے علماءکرام ،عوام اور غیر مسلموں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ جلسہ میں مہمانِ خصوصی کے طور پر مفتی ہارون صاحب ندوی ، نائب صدر جمیعتہ علماءمہاراشٹر، مفتی ابوالکلام قاسمی مفتی شہر بھوپال، مفتی سلمان صاحب، مفتی اسامہ صاحب، مولانا احمد حفیظ صاحب، مولانا طلحہ میاں بھوپال شامل ہیں۔ اس موقع پر مفتی محمد ہارون ندوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ ملک بہت خوبصورت ہے، ہمارے آباؤاجداد نے اس ملک کی آزادی کے لیے اپنی جانیں قربان کیں، اس پیارے ملک کو بچایا، ہندووں اور مسلمانوں کو آپس میں لڑوا کر حکومت کرنے والے انگریزوں کو بھگا یا، آج بھی کچھ سیاہ فام انگریز ایسا ہی کرنا چاہتے ہیں،وہ ہم کو مذہب کے نام پر آپس میں لڑاکر حکومت کرنا چاہتے ہیں۔مندروں اور مسجدوں کے نام پر فساد برپا کرتے ہیں، غریب مارے جاتے ہیں، اقتدار اور اقتدار کے بھوکے یہ لالچی درندے ملک کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں، لیکن آج ہم ملّا اور پجاری پنڈت مل کر اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ ہم اس ملک کو فسادات اور انتشار سے دور رکھیں گے اور ہم ملک کو ٹوٹنے نہیں دیں گے، ہم اپنے بچوں کو اچھی تعلیم دیں گے، انہیں ایک اچھا انسان بنائیں گے، انہیں خدا اور پیارے نبی کا فرمانبردار بنائیں گے اور اپنے بچوں کے حقوق ادا کریں گے اور انہیں اچھی تعلیم دیں گے۔ اس شاندار پروگرام کا انعقاد قاضی حضرت مفتی ابوالکلام کی صدارت میں کیا گیا۔جلسہ میں حضرت مفتی علی قادر صاحب نے بھی بہت اہم نصیحتیں کیں، اس موقع پر علاقے کے بڑے مندر کے پجاری اوم پرکاش مشرا بھی خصوصی طور پر موجود تھے، انہوں نے قومی اتحاد اور خیر سگالی کا پیغام دیا، مولانا عمر درانی نے کلیدی خطبہ پیش کیا اور کمیٹی کا شکریہ ادا کیا۔ مہمانوں نے آخر میں علمائے کرام کی جانفشانی کرتے ہوئے جمعیت علماءمہاراشٹر کے نائب صدر حضرت مفتی محمد ہارون ندوی کو قومی اتحاد کی علامت قرار دیا۔
انہوں نے اپنی ایک گھنٹے کی تفصیلی تقریر میں قرآن حدیث کو سامنے رکھتے ہوئے ہندو مسلم برادری کو تعلیم اور اتحاد کا پیغام دیا اور پروگرام منعقد کرنے والوں کو ڈھیروں دعاؤں سے نوازا۔ جلسہ کا اختتام مفتی ہارون صاحب ندوی کی دعا پر ہوا۔