چراغ چکارا نے انڈر 23 ورلڈ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتا

0
4

تیرانہ (البانیہ)، 28 اکتوبر (یو این آئی) ہندوستانی پہلوان چراغ چکارا نے انڈر 23 ورلڈ چمپئن شپ ریسلنگ میں مردوں کے 57 کلوگرام زمرے کے فائنل میچ میں کرغزستان کے عبدالمالک کاراچوف کو شکست دے کر طلائی تمغہ جیت لیا۔ہندوستان نے اس چمپئن شپ میں ایک طلائی، ایک چاندی اور سات کانسے سمیت کل نو تمغے جیتے ہیں۔البانیہ کے شہر تیرانہ میں اتوار کو کھیلے گئے میچ میں چکارا نے قریبی مقابلے میں کاراچوف کو 4-3 سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا۔ اس جیت کے ساتھ وہ انڈر 23 ورلڈ چیمپئن بننے والے صرف دوسرے ہندوستانی مرد پہلوان بن گئے ہیں۔ وہ امن سہراوت اور ریتیکا ہڈا کے کلب میں شامل ہوگئے۔چراغ چکارا نے اس سے قبل سیمی فائنل میں قازقستان کے ایلن اورل بیک کو شکست دے کر ٹائٹل میچ میں جگہ بنائی تھی۔ سیمی فائنل میں انہوں نے مخالف پہلوان پر 8-0 کی زبردست جیت درج کی تھی۔ انہوں نے پہلے راؤنڈ میں جاپان کے گاٹوکو اوزاوا کو 6-1 سے ہرایاتھا اور پھر کوارٹر فائنل میں یونس ایوباتیروف کو 12-2 سے شکست دی۔ اس وزن کے زمرے میں ایوبتیروف نے کانسے کا تمغہ جیتا۔ایک اور میچ میں سوجیت کلکل نے مردوں کے 70 کلوگرام زمرے میں کانسے کا تمغہ جیت کر ہندوستان کے تمغوں کی تعداد میں اضافہ کیا۔ انہوں نے تاجکستان کے مصطفی احمدوف کو 13-4 سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔