بنگلورو16جنوری: کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو میں منگل کو ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے کم از کم 6 افراد زخمی ہو گئے، جبکہ پانچ مکانات کو نقصان پہنچا۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔ پولیس کے مطابق دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں علاج کے لیے وکٹوریہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دیگر زخمی افراد فی الحال سرکاری اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سلنڈر پھٹنے کا یہ حادثہ یلہنکا علاقہ کے لال بہادر شاستری لے آؤٹ میں واقع رہائش گاہ میں پیش آیا۔ دھماکے کے نتیجے میں آس پاس کے 5 پانچ مکانات کو نقصان پہنچا۔ یہ واقعہ یلہنکا پولیس اسٹیشن کے دائرہ اختیار میں پیش آیا۔ پانچ زخمیوں کی شناخت وصیہ بانو، سلمیٰ، شہید، عاصمہ اور افروز کے کے طور پر ہوئی ہے۔ چھٹے شخص کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ یلہنکا نیو ٹاؤن پولیس فی الحال معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔