ایم ایچ کےانڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ بھوپال میں بیکری مصنوعات کی ٹریننگ

0
4

بھوپال :21؍اکتوبر(پریس ریلیز) منشی حسین خاں ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ بھوپال میں خواتین کے لیےبیکری پروڈکٹ کی ٹریننگ کافی دنوں سے چل رہی ہے اور اب تک کئ بیج کامیاب ہوچکے ہیں۔ اور آج بھی ہر عمر کی خواتین اس پروگرام میں شامل ہوکرنہ صرف مستفید ہو رہی ہیں بلکہ کاروباری لحاظ سے بھی یہ منفعت بخش ہے۔چنانچہ ٹریننگ کے بعد کئ خواتین نےہوم انڈسٹری کے طور پر اس کام کو اپنایا اور اپنا پروڈکٹ بازار میں لے آئیں۔
اس ٹریننگ میں بنیادی طور پر چاکلیٹ کیک، کپ کیک، نان خطائی ، ٹوٹی فروٹی کیک، زیرہ بسکٹ وغیرہ بنانے کی ترکیب سکھائی جاتی ہے۔ اس سلسلے میں ٹریننگ حاصل کر رہی خواتین کا کہنا ہے کہ یہ بہت کارآمد اور بازار کے مقابلہ میں کم خرچ اور سستا بھی ہے اور تازہ بھی۔ خصوصاً محترمہ سعدیہ اویس اور صہبا فارقی کا کہنا ہے کہ یہ بھوپال میں اپنی نوعیت کی پہلی ٹریننگ ہے جو ہم پردہ دار گھریلو خواتین کے لئے بیحد کارآمد ہے ۔ یہاں ہمیں کم خرچ پر اچھے بیکری پروڈکٹ بنانے کی جو ترکیب سکھائی جاتی ہے وہ ہماری فیملی ضرورتوں کے علاوہ کاروبار کے لحاظ سے بھی بہت اہم ہے اور ہم اس سے فائدہ اٹھاتے گھر بیٹھے بیکری پروڈکٹ تیار کر سکتے ہیں ہماری دعا ہے کہ بیگم طیبہ افتخار علی اس سلسلے کو اسی طرح چلاتی رہیں تاکہ بھوپال کی لڑکیاں اپنے ہاتھ کے بنائے ہوئے کیک اور بسکٹ سے لذت آشنا ہوتی رہیں۔یا بطور کاروبار اس سے مالی فائدہ اٹھا سکیں ۔اس سلسلے میں ٹریننگ کی روح واں اور انسٹی ٹیوٹ کی جوائنٹ سیکریٹری محترمہ طیبہ افتخار علی نے بتایا کہ یہ ٹرننگ اب مستقل چلتی رہے گی بلکہ اگلے بیج کے لئے ابھی سے بکنگ شروع ہوگئی ہے اور خواہش مند خواتین نئے بیج میں داخلہ لے رہی ہیں۔ انھوں نے یہ فرمایا کہ اس ٹریننگ کے علاوہ یہاں فروٹ پریزرویشن؛ (FP Section) سیکشن مین مختلف قسم کے اچار۔ مربّہ، جیم، جیلی اور شربت بنانے کی ٹرینننگ بھی دی جاتی ہے اور اس سے دلچسپی رکھنے والی خواتین اس کی ٹریننگ بھی حاصل کر رہی ہین۔ان ٹریننگس کے سلسلے میں انسٹی ٹیوٹ کے چیرمین ڈاکٹر سید افتخار علی کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش رہتی ہے کہ ہم خصوصاً خواتین کو خود کفیل بنانے کے لئےایسے ہنر سکھائیں جو ان کے لئے نہ صرف منفعت بخش ہو بلکہ گھر بیٹھے وہ باعزت طریقے سے اس سے مالی فائدہ بھی اٹھا سکیں۔
ٹریننگ کے سلسلے میں مزید تفصیلات کے لئے انسٹی ٹیوٹ کی جوائنٹ سکریٹری اور اس ٹریننگ کیروح رواں بیگم طیبہ افتخار علی سے آفس اوقات میں درج ذیل نمبر پر 9425605766 رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔