بھوپال:17 جنوری (پریس ریلیز) آل منصوری سماج سوسائٹی مدھیہ پردیش بینا ضلع ساگر سماج کو ایک نئی سمت دینے کے لیے مسلسل محنت کر رہی ہے اور منصوری سماج کو سماج سے جوڑ کر مدھیہ کے تمام اضلاع اور تحصیل بلاکوں میں منصوری سماج کی ترقی کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔
نئی کمیٹی بنا کر آل منصوری سماج سوسائٹی کی طرف سے اچھے کام کرنے والے لوگوں کی ٹیم تیار کی جا رہی ہے اور منصوری سماج کو ذمہ داری دی جا رہی ہے۔
14 جنوری کو منڈی بامورہ میں سوسائٹی کا اجلاس منعقد کر کے سب کی رضامندی سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں منڈی بامورہ (محمد گلوےش منصوری صدر ) ،(انور خان منصوری نائب صدر ) (ساجد خان منصوری سیکریٹری)، (محمد عبدالجبار شریک سیکریٹری) ،(ننھے) خان منصوری خزانچی)، (شفیق خان معاون خزانچی) (شاید خان منصوری ترجمان)، (پرویز منصوری میڈیا انچارج) بنایا گیا۔