غازی پور۔ 16/ اکتوبر:(پریس ریلیز) عظیم ماہر تعلیم و علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بانی سر سید احمد خان کی حیات و خدمات پر ایم اے ایچ انٹر کالج غازی پور میں بے نظیر انصار انصار سوشل اینڈ ایجوکیشنل ویلفئر سوسائٹی کے ذریعہ نمائش کا انعقاد کیا گیا ۔نمائش میں سر سید احمد خان کی تعلیمی تحریک ،علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا قیام ،غازی پور سے شروع کی گئی سائنٹفک سوسائٹی ،محمڈن ایجوکیشنل کانفرنس ،سر سید کے مسلم و غیرمسلم رفقاء ،تحریک آزادی میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی طلباء کی خدمات کو نمایاں طور پر پیش کیا گیا ۔ایم اے ایچ انٹر کالج غازی پور کے پرنسپل محمد خالد امیر نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نمائش کا مقصد نئی نسل کو سر سید کی خدمات سے واقف کرانا ہے اور انہیں یہ بتانا ہے کہ سر سید نے اپنی تحریک کا مرکز غازی پور کو کیسے بنایا اور غازی پور میں سر سید کے ذریعہ جو خدمات کی گئیں ہیں اسے نمایاں کرنا ہے ۔پروگرام میں بے نظیر انصار ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر ایم ڈبلیو انصاری نے کہا کہ غازی پور کی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ سر سید کے افکار کو بنیاد بنا کر کام کیا جائے ۔جب اس زمانے میں سر سید غازی پور سے اتنا عظیم کام کر سکتے ہیں تو اس زمانے میں کیوں نہیں یہ کام کیا جا سکتا ہے ۔نمائش کا یہی مقعد ہے ۔ممتاز عالمی شہرت یافتہ استاد شاعر ڈاکٹر انجم بارہ بنکوی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سر سید کے صرف مسلمانوں پر نہیں بلکہ پورے بر صغير پر احسان ہیں ۔ان کے تعلیمی افکار کی معنویت روز بروز اضافہ اس لئے ہوتا جارہا ہے کہ کیونکہ وہ وقت کے نباض تھے ۔ممتاز محقق ،ناقد و صحافت کے نقیب ڈاکٹر مہتاب عالم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ نمائش اس لئے اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اس نمائش میں صرفِ سر سید کے مسلم ہی نہیں بلکہ ہندو رفقاء کو بھی نمایاں طور پر پیش کیا گیا ہے ۔وہ سر سید کے ہندو رفقاء ہی تھے جنہوں نے ان کے ویزں کو سن کر مدد کی تھی ۔سر سید کے غیر مسلم رفقاء نے سائنٹفک سوسائٹی اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں جو خدمات انجامِ دی ہیں وہ کبھی فراموش نہیں کی جاسکتی ہیں ۔