بھوپال:17؍اکتوبر:وزیر خواتین واطفال ترقیات محترمہ نرملا بھوریا کی صدارت میں جھابوہ واقع آجیویکا بھون میںغذائیت ماہ” اور بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘‘ اسکیموں کے تحت بین الاقوامی بالیکا دیوس پروگرام کا اختتام ہوا۔وزیر محترمہ بھوریا نے بتایا کہ “غذائیت ماہ” کا آغاز وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی نے 17 ستمبر 2025 کو دھارسے کیا تھا۔ اس مدت کے دوران پورے ضلع میں غذائیت سے متعلق بیداری، شری انن (ملیٹ) کو فروغ دینے اورانیمیا انسداد سے متعلق مختلف سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں میں غذائیت کی کمی آج ایک سنگین چیلنج ہے جس کا مقابلہ متوازن خوراک اور باجرہ جیسی روایتی غذا سے کیا جا سکتا ہے۔لڑکیوںکی استحکام کاری کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر محترمہ بھوریا نے کہا کہ لڑکیوں کو خود کفیل بنانے کے لیے ان کی جسمانی اور ذہنی نشوونما ضروری ہے۔ اس سمت میں مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی طرف سے کئی اسکیمیں چلائی جا رہی ہیں، جن کے ذریعے لڑکیاں ملک کی ترقی میں اہم تعاون کرسکتی ہیں۔









