بھوپال 23اگست: مدھیہ پردیش کے لیے سنیچر کا د ن تاریخی رہا۔ اس دن مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز مسٹرنتن گڈکری نیزوزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے 4250 کروڑ سے زیادہ کی لاگت والے 174 کلومیٹر طویل 9 سڑک پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ ان میں ملک کا سب سے بڑا دموہ ناکہ-رانی تال-مدن محل-میڈیکل روڈ فلائی اوور بھی شامل ہے۔ جبل پور کے مہاندا میں منعقدہ پروگرام میں مرکزی وزیر مسٹرگڈکری نے مدھیہ پردیش کے لیے 60 ہزار کروڑ سے زیادہ کی لاگت کے مختلف سڑک پروجیکٹوں کا اعلان بھی کیا۔ مرکزی وزیر روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز مسٹر گڈکری نے کہا کہ 2047 تک ملک کو طاقتور اور وشو گرو بنانے کے عزم کے ساتھ کام جاری ہے۔ ہندوستان اس وقت 22 لاکھ کروڑ روپے کا ایندھن درآمد کر رہا ہے۔ لیکن ہائیڈروجن ہمارے مستقبل کا ایندھن ہے۔ ہائیڈروجن کے زور پر ہم توانائی برآمد کریں گے، ہمارا خوراک فراہم کرنے والا توانائی پیدا کرنے والا ہوگا اور وہ خوشحال بھی ہوگا۔ ملک میں صرف اسمارٹ شہر ہی نہیں اسمارٹ ولیج بھی بنیںگے۔ ہمارا خواب ہے کہ گاؤں کے نوجوانوں کو گاؤں میں ہی روزگار ملے۔ مدھیہ پردیش ایک زرعی ریاست ہے۔ ملک میں 2000 امرت سروور بنائے گئے ہیں، جن میں سے 109 مدھیہ پردیش کے ہیں۔ ان سے نکلی گئی مٹی کو سڑکوں کی تعمیر میں استعمال کیا گیا اور مٹی نکال کر بنائے گئے ڈھانچے کو تالاب کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ پانی ذخیرہ کر کے اردگرد کے علاقوں میں زیر زمین پانی کی سطح کو بڑھایا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں پہلی بار جبل پور میں بنائے گئے رانی درگاوتی فلائی اوور کے لیے 1200 کروڑ روپے کا سی آر ایف (سینٹرل روڈ فنڈ) منظور کیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا ہے کہ سڑکوں کی بنیاد پر ملک کی تقدیر بدلتی ہے۔ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ وزیر اعظم مسٹرنریندر مودی کی قیادت میں مرکزی وزیر مسٹرنتن گڈکری ملک میں سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور توسیع کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔ مسٹرگڈکری کی انتظامیہ کا کرشمہ ہے کہ انہوں نے ملک میں سڑکوں اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے کبھی پیسے کی کمی نہیں ہونے دی۔ ملک کی سرحد پر جوان اور کھیت میں کسان کی مستعدی اور محنت سے ہی ملک کی طاقت بنتی ہے ۔ بہتر روڈ نیٹ ورک دونوں کی ہی سرگرمی اور طاقت کی بنیاد ہیں۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ وزیراعظم مسٹر مودی کے آسان رابطے، تیز رفتار ترقی، بہتر سیکورٹی اور سب کی خوشحالی کو یقینی بنانے کے عہد کو پورا کرنے کے لیے، ہماری حکومت جدید ترین بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے عزم کے ساتھ مسلسل سرگرم ہے۔ مرکزی وزیر مسٹرگڈکری نے سڑکوں کے جال کو لے کر مہاکوشال سمیت ریاست کے بیشتر علاقوں کے عوامی نمائندوں اور باشندگان کی خواہشات اور توقعات کو پورا کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے ریاست کو دی گئی روڈ نیٹ ورک سے متعلق سوغاتوں کیلئے ریاستی باشندگان کی جانب سے مرکزی وزیر مسٹرگڈکری کا استقبال کرتے ہوئے اظہار تشکر کیا۔









