بھوپال:یکم؍مارچ:دار العلوم ابو الحسن علی میاں ندوی ؒ بڑوئی بھوپال (شاخ دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ ) میں زیر صدارت مولانا ڈاکٹر سلیم الرحمٰن خان صاحب ندوی (مفتی اعظم جاپان)، سالانہ تعلیمی و انعامی جلسہ کی تقریب منعقد ہوئی ، جس میںفرائض نظامت و افتتاحی خطاب استاذ دار العلوم مولانا شاہد ندوی نے پیش کئے ، متعلم محمد فائق ولد مولانا ڈاکٹر کلیم الرحمٰن ندوی کی تلاوت قرآن سے جلسہ کا آغاز ہوا ، انعامی تقریب میں طلبا نے حمد، نعت سمیت مختلف عناوین اردو ، عربی ،انگریزی تقاریر،پرمنحصرپیشکش دی۔ خاص مسنون دعائیں ،عقائد کے سوال و جواب جیسے بامعنی ثقافتی پروگرام پیش کئے۔ استقبالیہ کلمات نائب مہتمم دار العلوم ابو الحسن مولانا سید نوشاد علی ندوی نے فرمائے ، تاثراتی کلمات ناظم دار العلوم مولانا ڈاکٹر کلیم الرحمٰن خان صاحب نے پیش کئے ۔ تقریب میںبطور مہمانِ خصوصی مولانا نعمت اللہ ندوی نے طلبا ء کے تعلیمی مظاہروں پر دلی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکبادی پیش کی۔انہو ں نے کہا ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ دار العلوم کو خوب ترقیات سے مالا مال فرمائے ،اور تمام ذمہ داران و منتظمین اور اساتذۂ کرام کی محنتوں اور کاوشوں کو شرف قبولیت عطاء فرمائے ۔ جلسہ کی صدارتی خطاب میں حضرت مولانا ڈاکٹر سلیم الرحمٰن خان صاحب ندوی( مفتی اعطم جاپان، و رکن اساسی مجلس شوریٰ عالمی درسگاہ دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ )نے فرمایا کہ طلبہ کے دلوں میں اللہ کی معرفت، عظمت و قدرت نقش کرنے اور اللہ کے نبیؐکی محبت و تعلیمات سے ان کو روشناس کرانے کی سخت ضرورت ہے، مولانا موصوف نے مزیدفرمایاکہ والدین کی تقدس اور مقام کو ہر وقت ملحوظ رکھیں ، اگر ہم ایسا کریں گے تو مستقبل میں ہمارے بچے اسلام کے با اخلاق داعی و سپاہی کے طورپر نہ صرف اپنا وجود ثابت کریں گے بلکہ ترقی علم و دین کا ایک روشن مینار اور دعوت کے میدان میں اپنا اور دین اسلام کا مثبت تعارف کا بھی ذریعہ بنیں گے ۔ طلبہ میں دینی شعور بیدار کرنے اور انہیں دین پر قائم رکھنے کے لئے روز اول ہی سے دینی تعلیم کو اہمیت دینے اور دیگر قیمتی ہدایات کی جانب سامعین کو بھی متوجہ فرمایا ۔ تعلیمی و انعامی تقریب کے موقع پر سال بھر مختلف مقابلہ جات میں شریک اول ، دوم ، سوم مقام حاصل کرنے والے طلباء کے درمیان مہمانوں کے ہاتھوں خصوصی اور عمومی انعامات و ٹرافی وانعامات تقسیم کئے گئے۔مہتمم دار العلوم مولانا محمد قاسم خان ندوی نے دارالعلوم کا مختصر تعارفی کلمات اوراظہار تشکر کیا ۔وہیں پروگرام میں مولانا ڈاکٹر شفیق ندوی ، مولانا ڈاکٹر شمس الدین ندوی، مولانارئیس الرحمٰن خاں ندوی، مولانا افضل ، اساتذۂ دار العلوم تاج المساجد کے علاوہ مولانامحمد معاذخان نعمانی ندوی( ناظم دار العلوم علامہ عبد الحئ، بھوپال)سمیت دیگر علمائے کرام و مہمانان عظام کی موجودگی نے چار چاند لگا دیے۔آخرمیں صدر محترم کے دعائیہ کلمات پر جلسہ کا اختتام ہوا ۔