بھوپال ،10 ستمبر (پریس ریلیز) مدھیہ پردیش کے سابق ریاستی وزیر اور سینئر کانگریس رہنما پی سی شرما نے آ ج ایک پریس کانفرینس میں بتایا کہ 25 سالوں سے اقتدار پہ قابض بھارتیہ جنتا پارٹی بھوپال شہر کا ماسٹر پلان لیکر نہیں آئی ۔اس دوران 1995 سے اب تک 31 سال کا عرصہ گزر چکا ہےاور بھوپال کے عوام اور بیوپاری کئی سالوں سے پریشان ہیں ۔ 2018 میں جب کانگریس کی سرکار بنی تھی تب 2031 تک کا ماسٹر پلان بن گیا تھا اور سبھی متعلقہ لوگوں سے اس بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا تھااگر دو ماہ اور کانگریس کی سرکار برقرار رہتی تو یہ ماسٹر پلان عمل میں آگیا ہوتا اور سپریم کورٹ کے حکم کے بعد بیوپاریوں اور مقامی باشندوں کو جو پریشانی ہو رہی ہے وہ نہیں ہوتی۔
پی سی شرما نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ایم پی سرکا ر ماسٹر پلان جاری کرے۔ اسی سلسلے میں کل یعنی 11ستمبر کو صبح 12 بجے میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ روشن پورا چوراہہ پر 31 گھنٹے کے اپواس پر بیٹھونگا۔









