پیرس، 02 ستمبر (یو این آئی) ہندوستان کے پیرا ایتھلیٹ یوگیش کتھونیا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیر کو ڈسکس تھرو مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ آج یہاں منعقدہ مقابلے میں یوگیش نے ایف56 زمرہ میں 42.22 کے اسکور کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا۔ برازیل کے بٹسٹا ڈوس سانتوس نے 46.86 کے اسکور کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا۔ واضح رہے کہ یوگیش نے 2020 پیرالمپکس میں مردوں کے ڈسکس تھرو ایف56 ایونٹ میں بھی چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔