نیورسٹیاں علاقائی وسائل اور ماحولیاتی امکانات کو پہچانیں: گورنر پٹیل
بھوپال:08؍جنوری:گورنرمسٹر منگو بھائی پٹیل نے کہا کہ یونیورسٹی کے انتظامات میں اعلیٰ معیار کو مقصد بنائیں۔قومی تعلیمی پالیسی میں یونیورسٹیوں کو اہداف اور ان کے حصول کی کوششوں کے لیے مناسب خود مختاری دی گئی ہے۔ یہ ضروری ہے کہ کل گرو اپنی صلاحیتوں، یونیورسٹی کے وسائل اور ارد گرد کے ماحول کے مطابق ترقی کے امکانات کی نشاندہی کریں۔وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا ہے کہ قومی تعلیمی پالیسی کے تناظر میں یونیورسٹیاں اپنے محدود دائرہ کار سے باہرنکلیں۔ موجودہ مانگ اور مستقبل کے امکانات پر مبنی ایکشن پلان تیار کریں۔ انہوں نے محکمہ ہائر ایجوکیشن کے حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایک ٹاسک فورس تشکیل دیں اور مقررہ مدت میں تمام یونیورسٹیوں کے لیے ایکشن پلان تیار کریں۔گورنر مسٹرپٹیل اور وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو بدھ کو گورنر ہائوس میں منعقدہ سرکاری یونیورسٹیوں کے کل گروئوںکی میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔ نائب وزیر اعلیٰ مسٹر راجیندر شکل اور وزیرمملکت مویشی پروری اور ڈیری ترقیات (آزادانہ چارج) مسٹر لکھن پٹیل بھی موجود تھے۔گورنر مسٹرپٹیل نے کل گروئوںسے کہا ہے کہ وہ طلبہ کی بہبود کے مسائل کے تئیں حساس رہیں۔ والدین حکومت کے اعتماد پر اپنے بچوں کو سرکاری یونیورسٹیوں میں بھیجتے ہیں۔ والدین کے رویے کے ساتھ ان کی دیکھ بھال کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کل گرو ہاسٹل، میس، کھیلوں کی سہولیات اور کلاس روم کا بھی باقاعدگی سے معائنہ کریں۔