یوم ہندی پرماکھن لال یونیورسٹی میں خصوصی لیکچرمنعقد

0
5

بھوپال:14ستمبر:یوم ہندی کے اہم موقع پر ’’ہندی زبان وادب کے شعبے میں ریسرچ کے آیام‘‘ موضوع پر ایک خصوصی لیکچرکاانعقاد ماکھن لال صحافتی یونیورسٹی کے بھارتیہ لسانی شعبہ اورمواصلاتی ریسرچ شعبے کے مشترکہ زیراہتمام شعبہ صدر ڈاکٹر راکھی تیواری کے ذریعہ کیاگیا۔ پروگرام میں مدعو کلیدی ترجمان سینئرادیب اور ڈائریکٹر نرالا سرجن پیٹھ، قومی سکریٹری اکھل بھارتیہ ساہتیہ پریشد کی ڈاکٹرسادھنا بلوٹے نے ہندی زبان کی سائنسی اہمیت اورعام زندگی میں اس کی ضرورت کے موضوع کومدنظررکھتے ہوئے ریسرچ کے بہترامکانات پر خطاب کیا۔
پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے یونیورسٹی کے کل گروڈاکٹر کے جی سریش نے ہندی کو روزگار کی زبان بنائے جانے پرزوردیا۔ مواصلاتی ریسرچ شعبے کی صدر ڈاکٹر راکھی تیواری نے میڈیا میں ہندی زبان کے استعمال اورشفافیت اورریسرچ کے وسائل پر توجہ مبذول کرائی۔اس موقع پر طلبا کے ذریعہ یوم ہندی پرلکھی گئی کویتاؤں کوپڑھ کر سنایاگیا۔