بھوپال:27؍ستمبر:عالمی یوم سیاحت پر راجدھانی بھوپال میں کئی پروگرام منعقد کئے گئے۔انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل منجمنٹ میں ایک کوئز کے ذریعہ سے سیاحت کو منظم ، محفوظ اور تفریح آمیز بنائے رکھنے کے لئے مشوروں طلب کئے گئے۔اس ضمن میں راجدھانی بھوپال کے کئی تعلیمی اداروں کے طلبا نے اس کوئز میں حصہ لیا۔ کوئز کے پہلے مرحلے میں تین ٹیمیں باہر ہوگئیں، جس کے بعد چار صف اول کی ٹیموں مولانا آزاد انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی، رویندرناتھ ٹیگویونیورسٹی، انڈین فاریسٹ منجمنٹ انسٹی ٹیوٹ اورنیشنل لائ یونیورسٹی کے درمیان مقابلہ ہوا، جس میں نیشنل لاء یونیورسٹی کے طلبا نے پہلا مقام حاصل کیا۔ مولانا آزاد ٹکنالاجی انسٹی ٹیوٹ کو دوسرا مقام حاصل ہوا۔ پروگرام کے اختتام پر فاتح ٹیم اور رنرز اپ ٹیم کو آئی ایچ ایم کے ذریعہ نقد انعامات سے نواز گیا۔