بھوپال:27 ؍جنوری:گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی شہر کے مشہور ومعروف دینی ادارہ علامہ عبدالحی حسنی ندوی،جنسی ،جہانگیرآبادبھوپال میں جوش وخروش کے ساتھ یوم جمہوریہ کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر دارالعلوم کے اساتذہ اورطلبہ نے پرچم کشائی تقریب میں شامل ہوکر حب الوطنی سے لبریز ترانہ ٔ ہند پیش کیا۔اس موقع پر مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔