بھوپال:15 فروری:وزیر کھیل اور نوجوان بہبود مسٹر وشواس کیلاش سارنگ نے ریاستی باکسنگ اکادمی کی کھلاڑی کماری انجلی سنگھ کا یوتھ ورلڈ کپ باکسنگ چیمپئن شپ مونٹینی گرن ( بڈوا) ٹیم انڈیا کیلئے انتخاب ہونے پر مبارکباددی ہے ۔ انہوںنے خوشی کااظہار کرتے ہوئے بہتر کھیل مظاہرہ کیلئے نیک خواہشات دیں۔یوتھ ورلڈ کپ باکسنگ چیمپئن شپ 3سے11مارچ تک مونٹینی گرن ( بڈوا) میں ہوگی۔ باکسر انجلی سنگھ 57کلوگرام ویٹ گروپ کی ہیں۔ نیشنل سلیکشن ٹرائل 11سے15فروری تک روہتک ہریانہ میں منعقد کئے گئے تھے۔ باکسر انجلی دلی ، این بی اے اور ہریانہ کے کھلاڑیوں کو5-0سے شکست دے کر یوتھ ورلڈ کپ باکسنگ چیمپئن شپ کیلئے ٹیم انڈیا میں اپنے جگہ بنانے میں کامیاب رہیں۔