لوزیانا، 12 مئی (یو این آئی) ہندوستان کے پرویز خان نے کالج ایتھلیٹکس مقابلے ایس ای سی آؤٹ ڈور ٹریک اینڈ فیلڈ چیمپئن شپ 2024 میں مردوں کی 1500 میٹر دوڑ کا خطاب جیتا۔ہفتہ کو امریکی ریاست لوزیانا میں ساؤتھ ایسٹرن کانفرنس کے زیر اہتمام ہونے والے ایونٹ میں پرویز خان نے آخری مراحل میں برتری بنائی اور بیٹن روج کے ایل ایس یو برنی مور اسٹیڈیم میں ہونے والی دوڑ میں تین منٹ اور 42.73 سیکنڈز کا وقت لگا کر ریس جیت لی۔اس دوران امریکہ کے میکس ہارڈن 3:43.39 کے وقت کے ساتھ دوسرے اور ڈالٹن ہینگسٹ 3:43.51 کے وقت کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔پرویز خان فلوریڈا گیٹرز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ وہ فلوریڈا یونیورسٹی سے اسکالر شپ پر امریکہ میں ہیں۔دن کے آخر میں، 19 سالہ پرویز خان نے 800 میٹر میں مقابلہ کیا اور 1:46.80 کے ٹائمنگ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ سیم وائٹ مارش نے 1:45.27 کے وقت کے ساتھ 800 میٹر کی دوڑ جیتی، وہ انس عیسائی سے آگے رہے، جنہوں نے 1:46.06 کا وقت نکالا۔پرویز نے کہا ’’میرے لیے 1500 میٹر آسان تھا۔ میں نے اس ریس میں اپنا 100 فیصد نہیں دیا کیونکہ اس کے بعد مجھے 800 میٹر میں مقابلہ کرنا تھا اور میں صرف آخری 200 میٹر میں ہی جگہ بنا سکا۔جنسن جانسن کے نام 1500 میٹر (3:35.24) اور 800 میٹر (1:45.65) میں قومی ریکارڈ ہیں۔پرویز خان 1500 میٹر میں نیشنل گیمز 2022 کے چیمپئن ہیں، انہوں نے 28 سال پرانا گیمز کا ریکارڈ توڑا۔واضح رہے کہ پرویز خان کا ذاتی بہترین وقت 3:38.76 ہے جو انہوں نے گزشتہ ماہ کیلیفورنیا میں حاصل کیا تھا۔