نیویارک، 02 جون (یو این آئی) دوسری بار ٹی -20 ورلڈ کپ ٹائٹل پر قبضہ کرنے کے مقصد سے ہندوستانیوں نے ہفتہ کو اپنے واحد پریکٹس میچ میں بنگلہ دیش کو 60 رنز سے شکست دے دی۔ پریکٹس میچ میں ہندوستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 182 رنز بنائے جس کے جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 19.5 اوورز میں نو وکٹوں پر 121 رنز ہی بنا سکی۔ بنگلہ دیش پورے میچ میں کسی بھی شعبے میں ہندوستانی ٹیم کے سامنے نہیں ٹک سکے۔ رشبھ پنت نے صرف 32 گیندوں میں چار چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 53 رنز بنائے جبکہ آخری اوورز میں بیٹنگ کے لیے آئے ہاردک پانڈیا نے 23 گیندوں میں دو چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 40 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ شیوم دوبے (14) اپنے انداز کے مطابق چھاپ چھوڑنے میں ناکام رہے جبکہ سنجو سیمسن بھی اپنی مہارت دکھانے میں کامیاب نہیں ہوئے۔
سوریہ کمار یادو نے اپنے مانوس انداز میں کھیلا اور 18 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 31 رنز بنانے کے بعد واپس لوٹ گئے۔ روہت شرما نے 23 رنز بنائے۔ کپتان روہت شرما نے 20 اوور کے کھیل میں اپنے آٹھ گیند بازوں کو ہاتھ کھولنے کا موقع دیا۔ شیوم دوبے نے بھی دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ ارشدیپ نے دو اہم وکٹیں حاصل کیں۔ جسپریت بمراہ، اکشر پٹیل، ہاردک پانڈیا اور رویندر جڈیجہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بنگلہ دیش کی طرف سے صرف محمود اللہ (40) اور شکیب الحسن (28) کچھ دیر تک ہندوستانی حملے کا مقابلہ کر سکے۔