بھونیشور، 12 فروری (یو این آئی) گول کیپر پی آر سریجیش کی عمدہ کارکردگی کی بدولت ہندوستان نے ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ 2023-24 کے اپنے دوسرے میچ میں دفاعی چیمپئن نیدرلینڈ کے خلاف شوٹ آؤٹ میں 4-2 سے سنسنی خیز جیت حاصل کی۔کلنگا ہاکی اسٹیڈیم میں سریجیش نے اتوار کو شوٹ آؤٹ میں دو شاندار دفاع کیا جب کہ ہرمن پریت سنگھ، سکھجیت سنگھ، للت اپادھیائے اور شمشیر سنگھ نے اپنے مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہندوستان کو بونس پوائنٹ دلانے میں میں مدد کی۔ ہندوستان کی جانب سے ہاردک سنگھ (13′) اور ہرمن پریت سنگھ (58′) نے ایک ایک گول کیا، جب کہ جپ جانسن (30′) اور کوئن بجین (39′) نے ڈچ ٹیم کے لئے اسکور شیٹ میں جگہ بنائی، جو 2-2 سے سنسنی خیز ڈرا رہا۔عالمی نمبر ایک ٹیم نے تیزی سے برتری حاصل کی اور کھیل کے ابتدائی منٹوں میں ہندوستانی سرکل کے اندر حملہ کیا۔ انہوں نے نشانے پر کئی شاٹس لگائے، لیکن ہندوستانی گول کیپر کرشنا بی پاٹھک نے کھڑے ہوکر ڈچوں کو ابتدائی برتری حاصل کرنے سے روک دیا۔ دوسری جانب ہندوستان کو سنبھلنے میں کچھ وقت لگا۔ ہندوستان کو پہلا موقع 12ویں منٹ میں ملا جب اسے لگاتار پنالٹی کارنر ملے، لیکن وہ اس کا فائدہ نہ اٹھا سکے۔اگلے منٹ میں ہندوستان نے اوپن پلے سے ہاردک کے ذریعے تعطل کو توڑا، جس سے ابتدائی کوارٹر کے اختتام پر ہندوستان کو1-0 کی برتری حاصل ہوگئی۔ ہندوستان نے دوسرے کوارٹر میں شاندار آغاز کیا اور گیند پر قبضہ برقرار رکھا، لیکن زیادہ خطرہ پیدا نہ کرسکا۔ انہیں ایک بار پھر لگاتار پنالٹی کارنر ملے لیکن ڈچ نے میزبان ٹیم کو برتری دگنی کرنے سے روک دیا۔مہمان ٹیم کو 25ویں منٹ میں پہلا پنالٹی کارنر ملا لیکن وہ اسے گول میں تبدیل کرنے میں ناکام رہی۔ تاہم، انہوں نے اسی حملے کے ارادے کو جاری رکھا اور پہلے ہاف کے آخری سیکنڈز میں انہیں ایک اور پنالٹی کارنرملا۔ جانسن نے کوئی غلطی نہیں کی اور گیند کو نچلے کونے میں مارا، جس سے ہاف ٹائم پر اسکور 1-1 ہوگیا۔
دوسرا ہاف کی شروعات آہستہ رہی ، دونوں ٹیموں نے مڈ فیلڈ میں گیند کو احتیاط سے کنٹرول کیا اور زیادہ جگہ نہیں دی۔ تاہم، تیسرے کوارٹر کے آخری مرحلے میں نیدرلینڈز کو سافٹ پنالٹی کارنر ملا۔ پاٹھک نے جیسپر برنک مین کی ڈریگ فلک کو بچالیا، لیکن بیجن صحیح وقت پر صحیح جگہ پر تھے، انہوں نے ریباؤنڈ پر گیند کو گول میں ڈلا اور 39ویں منٹ میں ڈچ کو 2-1 سے آگے کر دیا۔تیسرے کوارٹر میں 30 سیکنڈ سے بھی کم وقت باقی تھا۔
، نیدرلینڈ کو ایک اور پنالٹی کارنر ملا، لیکن ہندوستان خطرے سے بچ گیا۔
فائنل کوارٹر کے دلچسپ آغاز میں دونوں ٹیموں نے گول کرنے کے مواقع پیدا کئے۔ جہاں ڈچ پنالٹی کارنرز کو گول میں تبدیل کرنے سے چوک گئے، وہیں ہندوستان نے اسٹرائیکنگ سرکل میں ہدف سے محروم ہوتا رہا۔
آخری ہوٹربجنے میں تین منٹ سے بھی کم وقت باقی تھا، ہندوستان نے اپنے گول کیپر کو ہٹا کر ایک اضافی آؤٹ فیلڈ کھلاڑی کو لگادیا۔ اس کے بعد انہوں نے ڈچ محافظ سے جان بوجھ کر دھکا دینے کے لیے ویڈیو ریفرل لیا اور انہیں پنالٹی کارنر سے نوازا گیا۔
اپنا 200 واں میچ کھیل رہے ہرمن پریت نے آگے بڑھ کرگیند کو گول میں ڈالا اور چیزوں کو دوبارہ برابری پر لادیا۔سریجیش، جنہیں میدان میں واپس بلایا گیا تھا، نے آخری سیکنڈز میں کچھ شاندار بچاؤ کیا جبکہ ڈچ نے اپنا سب کچھ لگا دیا لیکن گول نہیں کر سکے، جس سے مقررہ وقت 2-2 کے تعطل میں ختم ہوا۔
ہندوستان اپنا تیسرا میچ جمعرات 15 فروری کو 1930 بجے آسٹریلیا سے کھیلے گا۔