بریڈا، 30 مئی (یو این آئی) ہندوستانی جونیئر مردوں کی ہاکی ٹیم نے جرمنی کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 3-1 سے شکست دی، جبکہ جونیئر خواتین ہاکی ٹیم نے اورنج رود کے خلاف ڈرا کے ساتھ اپنے یورپ کے دورے کا اختتام کیا۔بدھ کو کھیلے گئے میچ میں مکیش ٹوپو نے ہندوستانی ٹیم کے لیے (33 منٹ میں) گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی اس دوران میچ ختم ہونے سے چار منٹ قبل جرمنی نے گول کر کے میچ 1-1 سے برابر کر دیا۔ شوٹ آؤٹ میں گرجوت سنگھ، دلراج سنگھ اور منمیت سنگھ نے گول کئے۔ ہندوستان نے شوٹ آؤٹ میں 3-1 سے کامیابی حاصل کی۔ اس دورے کے پانچ میچوں میں جونیئر مینز ٹیم کی یہ دوسری جیت ہے۔ ٹیم نے 20 مئی کو انٹورپ میں اپنے افتتاحی میچ میں 2-2 سے ڈرا ہونے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں بیلجیئم کو 4-2 سے شکست دی تھی۔اسی زمرے میں ہندوستانی جونیئر خواتین ہاکی ٹیم کے لیے سنجنا ہورو نے 18 منٹ میں اور انیشا ساہو نے 58 منٹ میں اورنجے روڈ کے ساتھ 2-2 سے برابری کا گول کیا۔ سنجنا ہورو نے اورنج روڈ کے خلاف (18ویں منٹ میں) گول کر کے ہندوستان کو برتری دلائی۔ اورنج روڈ کی ٹیم کو دو پنالٹی کارنر ملے لیکن ہندوستانی دفاع نے انہیں ناکام بنا دیا۔