نئی دہلی، 20 مئی (یو این آئی) ہندوستانی جونیئر خواتین ہاکی ٹیم کی کپتان جیوتی سنگھ، جو یورپی دورے پر ہیں، نے پیر کو کہا کہ یہاں ہمیں اپنی صلاحیتوں کو جانچنے کا موقع ملے گا جبکہ نائب ساکشی رانا نے کہا کہ ہم ہر میچ میںاپنی بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔ ہندوستانی ٹیم اپنا پہلا میچ منگل کو برج ہاکی ویرینینگ پشون کلب کے ساتھ کھیلے گی۔ اس کے بعد 22 مئی کو بریڈا میں بیلجیئم کے خلاف میچ کھیلے گی۔ وہ 24 مئی کو بیلجیئم سے کھیلنے کے لیے اینٹورپ جائے گی اور 26 مئی کو جرمنی کا مقابلہ کرنے کے لیے بریڈا واپس لوٹے گی ۔ ٹیم27 مئی کو جرمنی کے خلاف دوسرے میچ کے لیے ڈسلڈورف جائے گی اور 29 مئی کو بریڈا میں اورنجے روڈ کے خلاف میچ کے ساتھ اپنے دورے کا اختتام کرے گی۔ ٹورنامنٹ سے پہلے، کپتان جیوتی سنگھ نے کہا، “پوری ٹیم واقعی موقع کی منتظر ہے۔ “ہم نے بہترین تیاری کی ہے اور یورپ کا دورہ ہمیں میچ کے حالات میں اپنی صلاحیتوں کو جانچنے کا موقع فراہم کرے گا۔نائب کپتان، ساکشی رانا نے کہا، ہمارے ملک کے لیے کھیلنا ایک بہت بڑا اعزاز اور بڑے فخر کا باعث ہے۔