بھوپال، 7 فروری: گزشتہ شام ہم سب ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام پولیٹکنک آڈیٹوریم میں ” شام غزل” کا شاندار پروگرام منعقد ہوا۔ پروگرام میں منوج شریواستوا جی کی صدارت و مہمان خصوصی نصرت مہدی صاحبہ نے شرکت کی ۔ شانِ بھوپال کے شعراء کا کلام اور ممبئی و بھوپال کے غزل سنگر نے بہت ہی خوبصورت انداز میں پیش کر خوب واہ واہی لوٹی ۔بدر واسطی نے ہم سب تنظیم کے مقاصد کے بارے میں بتایا کہ 2016 میں ثمین الظفر صدیقی نے قائم کی اور ہر سال عظیم شخصیات کا اعزاز کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ تعلیم کے میدان میں معاشی طور پر کمزور بچوں کو تعاون کیا جاتا ہے۔ ممبئی کی بہت کم عمر پرنیا سکسینہ نے اپنی شاندار آواز میں احمد فراز کی غزل سے آغاز کیا۔ممبئی سے ہی تشریف لائے، پر کشش چہرے کے مالک فراز خان بھی مشہور و مقبول غزلوں سے سامعین کا دل جیت لیا۔ پروگرام کے درمیان میں ڈاکٹر محمد اعظم،شعیب علی خان ‘شاد اورالہاس تلنگ کو ہم سب ایجوکیشنل سوسائٹی کی جانب سے اعزاز سے نوازا گیا۔ہم سب کے مطابق سب کو ساتھ رکھنے کا خیال، جس اسٹیج پر بھوپال کی ادبی تنظیموں اور منتظمین کے نام اور عزت کا ذکر ہے، وہیں محمد نعمان خان،اقبال مسعود، ڈاکٹر محمد اعظم، ڈاکٹر احسان اعظمی،شعیب علی شاد، پرویز اختر،ایس ایم سراج،ساجد حسن،شہنشاہ عیس،غلام قادر، شمیم حیات،رضا درانی آج ہر کام قابل تعریف ہیں۔ اس موقع پر بڑی تعدادمیں ادب نواز لوگوں نے شرکت کی ۔پروگرام کے آخر میں ثمین الظفر نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔