راج گڑھ/ بھوپال، 17 مارچ (رپورٹر) بی جے پی کی بوتھ جیت مہم جاری ہے۔ اس مہم کے تحت پارٹی کارکن ہر بوتھ پر دس دن کے لئے دو گھنٹے کا وقت دیں اور ہر بوتھ پر 370 ووٹ بڑھانے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے منتر کو پورا کرنے کے لئے کام کریں۔ ریاست بھر میں ہر روز بڑی تعداد میں کانگریس کارکنان اور عہدیدار بی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں۔ پارٹی کارکنان ہر بوتھ کو وزیر اعظم مودی بوتھ اور کانگریس سے پاک بوتھ بنانے کے لیے کام کریں۔ اس لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی راج گڑھ علاقے کے سسنیر راگھو گڑھ سے چھندواڑہ لوک سبھا حلقہ تک تاریخی اکثریت سے جیت کر جھنڈا لہرائے گی۔
بی جے پی کے ریاستی صدر وشنودت شرما نے اتوار کو راج گڑھ کے آکرتی ہوٹل میں راج گڑھ لوک سبھا مینجمنٹ کمیٹی اور ضلع میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں کو چاہئے کہ وہ جس بوتھ پر رہتے ہیں وہاں ووٹوں کی تعداد 370 تک بڑھانے کے لئے کام کریں۔ بوتھ کی سطح پر جتنی محنت کی جائے گی، لوک سبھا الیکشن کا نتیجہ اتنا ہی تاریخی ہوگا۔ وزیر اعظم مودی سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس کے بنیادی فارمولے کی بنیاد پر کام کر رہے ہیں۔
پارٹی کارکنان وزیر اعظم کی غریب بہبود اسکیموں سے فائدہ اٹھانے والوں سے رابطہ کریں اور ان سے نریندر مودی کو تیسری بار وزیر اعظم بنانے کے لیے بی جے پی کو ووٹ دینے کی اپیل کریں۔ میٹنگ سے لوک سبھا امیدوار روڈمل ناگر، لوک سبھا انچارج وکاس ویرانی اور لوک سبھا کنوینر دیپندر سنگھ چوہان نے بھی خطاب کیا۔