کولکتہ، 24 مارچ (یو این آئی) کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے نوجوان گیند باز ہرشت رانا کی تعریف کرتے ہوئے جنہوں نے سن رائزرس حیدرآباد (ایس آر ایچ) کے ہاتھوں سے جیت چھین لی، تجربہ کار سابق کپتان سنیل گواسکر نے کہا کہ رانا کا آخری اوور شاندار تھا اور انہیں اس کےلئے اعزاز ملنا چاہئے تھا ۔ اسٹار اسپورٹس کے پروگرام ‘کرکٹ لائیو’ میں، گواسکر نے کہا، “رانا کا آخری اوور شاندار تھا۔ انہوں نے جو پہلی گیندپھینکی، اس سے انہوں نے پوری طرح سبق حاصل کیا۔ یہ تیزگیندتھی اور کلاسین نے اسے چھکے کے لئے استعمال کیا تھا۔ اگلی پانچ گیندوں میں انہوں نے رفتار کو بڑھایا، سلو کٹر، سست آف کٹر بولنگ کی، جس کی وجہ سے کلاسن اور شہباز احمد کے لیے بڑے شاٹس کھیلنا مشکل ہوگیا۔