ہاکی انڈیا نے جرمنی کے خلاف سیریز کی تیاری کے لیے کوچنگ کیمپ کا انعقاد کیا

0
1

بنگلورو، یکم اکتوبر (یو این آئی) ہاکی انڈیا نے منگل کو جرمنی کے ساتھ ہوم سیریز کی تیاری کے لیے سینئر مردوں کے قومی کوچنگ کیمپ کے لیے 40 رکنی ممکنہ اسکواڈ کا اعلان کیا۔ اسپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) سنٹر اس قومی کوچنگ کیمپ کا انعقاد یکم اکتوبر سے 19 اکتوبر تک بنگلورو میں کرے گا۔ جرمنی کے خلاف 23 اور 24 اکتوبر کو میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والی ہوم سیریز کے لیے اسکواڈ کا انتخاب اس کیمپ سے کیا جائے گا اور یہ میچوں کے لیے ہندوستانی ٹیم کی تیاری کا ایک اہم حصہ ہے۔ کیمپ سے پہلے بات کرتے ہوئے ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کے کپتان ہرمن پریت سنگھ نے کہاکہ “یہ کیمپ اس بات کو یقینی بنانے میں اہم ہوگا کہ ہماری ٹیم جرمنی کا سامنا کرنے سے پہلے اچھی طرح سے تیار ہے۔ عالمی چیمپئنز کے خلاف کھیلنا ہمارے لیے اپنی صلاحیتوں کو پیش کرنے کا ایک بہترین موقع ہے اور اس کیمپ میں کھلاڑیوں کا دلچسپ امتزاج ہمیں اپنی حکمت عملیوں کو بہتر بنانے اور ضروری ہم آہنگی پیدا کرنے میں مدد دے گا۔
40 رکنی ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم درج ذیل ہے:-
گول کیپر: کرشنا بہادر پاٹھک، پون، سورج کرکیرا، موہت ایچ ایس۔دفاعی:- جرمن پریت سنگھ، امیت روہیداس، ہرمن پریت سنگھ، سمیت، سنجے، جوگراج سنگھ، امندیپ لاکرا، نیلم سنجیپ جیس، ورون کمار، یشدیپ سیواچ، دیپسن ٹرکی اور مندیپ مور۔مڈفیلڈر:- راجکمار پال، شمشیر سنگھ، منپریت سنگھ، ہاردک سنگھ، وویک ساگر پرساد، نیل کنتھ شرما، موئرنگتھم ربی چندر سنگھ، محمد راحیل موسین، وشنوکانت سنگھ، راجندر سنگھ اور پووانا سی بی۔فارورڈ:- ابھیشیک، سکھجیت سنگھ، للت کمار اپادھیائے، مندیپ سنگھ، گرجنت سنگھ، انگد بیر سنگھ، آدتیہ لالگے، بوبی سنگھ دھامی، سدیپ چرماکو، ایس۔ کارتی، منیندر سنگھ، شیلانند لکرا اور دلپریت۔