نئی دہلی، 28 اکتوبر (یو این آئی) ہاکی انڈیا نے پیر کو بہار ویمنز ایشین چیمپئنز ٹرافی راجگیر 2024 کے لیے 18 رکنی خواتین کی ہاکی ٹیم کا اعلان کیا۔اس ٹورنامنٹ کے میچ 11 سے 20 نومبر تک بہار کے نئے تیار کردہ راجگیر ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ ہندوستانی ٹیم کو موجودہ اولمپک سلور میڈلسٹ چین، جاپان، کوریا، ملائیشیا اور تھائی لینڈ سمیت پانچ دیگر ممالک سے سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کپتان سلیمہ ٹیٹے اور نائب کپتان نونیت کور کی قیادت میں ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ گول کیپنگ کی ذمہ داری تجربہ کار سویتا اور ابھرتی ہوئی صلاحیتوں بیچو دیوی کھاریبام کے درمیان ہوگی۔ دفاع کی قیادت ایک مضبوط لائن اپ کے ہاتھوں میں ہوگی، جس میں ادیتا، جیوتی، اشیکا چودھری، سشیلا چانو پکھرامبم اور ویشنوی وٹھل پھالکے شامل ہیں۔