نئی دہلی، یکم فروری (یو این آئی) ہاکی انڈیا نے جمعرات کو 16 فروری سے شروع ہونے والی ایچ آئی ایچ پرو لیگ کے لئے 24 رکنی ہندوستان کی مرد ہاکی ٹیم کا اعلان کیا۔ہندوستانی ہاکی ٹیم ایف آئی ایچ پرو لیگ 2023-24 کے بھونیشور اور رورکیلا مرحلوں میں حصہ لے گی۔ بھونیشور مرحلہ 10 فروری کو شروع ہو کر 16 فروری کو ختم ہو گا جبکہ رورکیلا مرحلہ 19 فروری کو شروع ہو کر 25 فروری کو ختم ہو گا۔ہندوستان اپنی مہم کا آغاز 10 فروری کو اسپین کے خلاف کرے گا اور دونوں مرحلوں میں آئرلینڈ، نیدرلینڈ، اسپین اور آسٹریلیا کے خلاف دو دو میچ کھیلے گا۔ٹیم کی قیادت تجربہ کار جوڑی ڈریگ فلکنگ ہرمن پریت سنگھ اور مڈ فیلڈر نائب کپتان ہاردک سنگھ کریں گے۔ گول کیپنگ کی ذمہ داری سریجیش پراٹو رویندرن اور کرشنا بہادر پاٹھک پر ہوگی جب کہ دفاعی لائن اپ میں ہرمن پریت سنگھ، امیت روہیداس، جرمن پریت سنگھ، ورون کمار، سمیت، سنجے، جوگراج سنگھ اور وشنوکانت سنگھ شامل ہیں۔مڈفیلڈ سیکشن کی قیادت ہاردک سنگھ، منپریت سنگھ، وویک ساگر پرساد، شمشیر سنگھ، راجکمار پال، نیل کنٹھ شرما اور رابچندر سنگھ موئرنگتھم کریں گے۔ فارورڈ لائن میں للت کمار اپادھیائے، مندیپ سنگھ، گرجنت سنگھ، سکھجیت سنگھ، ابھیشیک، آکاش دیپ سنگھ اور اریجیت سنگھ ہندل ہیں۔ٹیم کے انتخاب کے بارے میں، ہیڈ کوچ کریگ فلٹن نے کہا، “ہم نے احتیاط سے ایک متوازن ٹیم کا انتخاب کیا ہے، جس میں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑی شامل ہیں۔